نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ 2021 کے لیے نامزدگی 16 جون 2022 کو ختم

Posted On: 03 JUN 2022 11:50AM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند   ’’ ٹینزنگ نورگے نیشنل ایڈونیچرایوارڈ  ‘‘ (ٹی این این اے اے) کے نام سے نیشنل ایڈونچر ایوارڈز سے نوازتی ہے ۔  اس کا مقصد  مہم جوئی کے شعبے سے وابستہ افراد کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور نوجوانوں میں ضبط وتحمل ، خطرات پسندی، امداد باہمی پر مبنی اجتماع کام کاج  اور مشکل ترین حالات میں تیز رفتار اور موثر قسم کے اقدامات  کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

 

یہ ایوارڈ ایک کانسہ کا مجسمہ، ایک سرٹیفکیٹ، ریشمی ٹائی کے ساتھ بلیزر /ساڑی اور 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مشتمل ہے۔ یہ  ایوارڈز ،  جیتنے والوں کو حکومت ہند کی طرف سے ارجن ایوارڈز کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔

 

عام طور پر، ایک ایوارڈ چار زمروں میں دیا جاتا ہے، یعنی  اور زمین، سمندر اور ہوا میں خطرات پسندانہ  سرگرمیوں کے لیے  لائف ٹائم اچیومنٹ ۔ گزشتہ 3 سالوں کے درمیان حاصل کی جانے والی   کامیابیوں پر  3 زمروں کے لیے غور کیا جا رہا  ہے یعنی زمینی  مہم جوئی ، آبی (سمندری)  مہم جوئی ، فضائی مہم جوئی اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے پورے کیریئر کی کامیابیوں پر غور کیا جاتا ہے۔

 

2021 ٹی این این اے اے  کے لیے نامزدگیاں پورٹل https://awards.gov.in کے ذریعے 18 مئی 2022 سے 16 جون 2022 تک طلب کی جارہی ہے ۔ ایوارڈ کے لیے رہنما خطوط نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی ویب سائٹ پر درج ذیل پر دستیاب ہیں۔ URL https://yas.nic.in/youth-affairs/inviting-nominations-tenzing-norgay-national-adventure-award-2021۔ کوئی بھی شخص جس میں بہترین کارکردگی  کی استعداد ہو اور اس میں قیادت کی نمایاں خصوصیات ہوں، مہم جوئی کے نظم و ضبط کا احساس ہو اور  جسےمہم جوئی کے کسی بھی  ایک خاص میدان  زمین، ہوا یا پانی (سمندر)میں مسلسل کامیابی  حاصل رہی ہو۔ ایوارڈ کے لیے آخری تاریخ یعنی 16 جون 2022 سے پہلے مذکورہ پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں 

*************

 

ش ح ۔س ب۔ ر‍‌ض

U. No.6068

 


(Release ID: 1830747) Visitor Counter : 188