ریلوے کی وزارت

آر پی ایف نے آل انڈیا مہم ‘‘آپریشن مہیلا شرکشا’’ کے دوران 150 لڑکیوں/خواتین کو بچایا


خواتین کے لیے مخصوص کوچوں میں غیر مجاز سفر کرنے پر 7000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا

ریل کے استعمال کرنے والوں کو  ان کی حفاظت اور کرنے  اور نہ کرنے کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے 5742 بیداری مہم چلائی گئی

Posted On: 02 JUN 2022 11:22AM by PIB Delhi

خواتین کی حفاظت اور تحفظ ہندوستانی ریلوے کے لیے ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور فرنٹ لائن ریلوے عملہ ہندوستانی  ریلوے پر خواتین کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ خواتین کی حفاظت کے اس مقصد کے لیے 3 سے 31 مئی 2022 تک ایک آل  انڈیا مہم ‘‘آپریشن مہیلا شرکشا’’ شروع کی گئی۔

اس مہم کے دوران، آر پی ایف نے 7000 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے جو خواتین کے لیے مخصوص کوچوں میں غیر مجاز طور پر سفر کر رہے تھے۔ آر پی ایف نے 150 لڑکیوں/ خواتین کو انسانی اسمگلنگ کا شکار بننے سے بھی بچایا۔

ٹرینوں میں سفر کرنے والی خواتین مسافروں کو ان کے پورے سفر کے لیے بہتر حفاظت اور تحفظ فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ ایک آل انڈیا پہل‘‘میری سہیلی’’ بھی کام کر رہی ہے۔ تربیت یافتہ خواتین افسروں اور اہلکاروں کی 283 ٹیمیں (223 اسٹیشنوں پر محیط) اوسطاً روزانہ 1125 خواتین آر پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ، پورے ہندوستانی ریلوے میں تعینات ہیں جنہوں نے اس عرصے کے دوران 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ خواتین سے بات چیت کی اور انہیں ایک منزل سے دوسری منزل تک  تحفظ فراہم کیا ۔

اس مدّت کے دوران مرد اور خواتین آر پی ایف اہلکاروں کی مخلوط ساخت کے ساتھ ٹرین کے حفاظتی فرائض بھی بڑے پیمانے پر تعینات کیے گئے تھے۔ مخلوط حفاظتی  فرائض چند مہینے پہلے شروع ہوئے ہیں اور انہیں مثبت رائے مل رہی ہے۔

ریل استعمال کرنے والوں کو ان کے سفر کے دوران ان کی حفاظت اور کیا کرنے  اور کیا نہ کرنے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے، 5742 بیداری مہمات کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہینے کے طویل آپریشن کے دوران، آر پی ایف اہلکاروں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر، 10 خواتین کی جان بچائی جو چلتی ٹرین میں سوار ہونے / اترتے وقت پھسل گئی تھیں اور ان کے چلتی ٹرین سے ٹکرا جانے کا امکان تھا۔

ہندوستانی ریلوے ریلوے نیٹ ورک پر خواتین کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے عہد بند  اور پرعزم ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 6016



(Release ID: 1830376) Visitor Counter : 162