وزارت خزانہ

مرکز نے (31 مئی، 2022) تک تمام جی ایس ٹی معاوضے کی ادائیگی کردی ہے

Posted On: 31 MAY 2022 5:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  31/مئی 2022 ۔ حکومت ہند نے 86,912 کروڑ روپے کی رقم جاری کرکے 31 مئی 2022 تک ریاستوں کو قابل ادائیگی جی ایس ٹی معاوضہ کی پوری رقم جاری کردی ہے۔ یہ فیصلہ ریاستوں کو ان کے وسائل کے انتظام میں مدد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے کہ مالی سال کے دوران ان کے پروگرام خاص طور پر سرمایے پر ہونے والے اخراجات کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا جائے۔ یہ فیصلہ اس حقیقت کے باوجود لیا گیا ہے کہ جی ایس ٹی معاوضہ فنڈ میں صرف 25,000 کروڑ روپے موجود ہیں۔ بقایہ رقم مرکز کی طرف سے اپنے وسائل سے جاری کی جارہی ہے جبکہ سیس کی وصولی ابھی باقی ہے۔

ملک میں اشیاء و خدمات ٹیکس  یکم جو لائی 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا  اور ریاستوں کو جی ایس ٹی (ریاستوں کو معاوضہ) ایکٹ، 2017 کی دفعات کے مطابق جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی ریوینیو کے نقصان کے معاوضے کے لیے پانچ سال کی مدت کے لیے یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔ ریاستوں کو معاوضہ فراہم کرنے کے لیے، کچھ اشیاء پر سیس لگایا جا رہا ہے اور جمع شدہ سیس کی رقم کو معاوضہ  فنڈ میں جمع کیا جا رہا ہے۔ ریاستوں کو معاوضہ ، یکم جولائی 2017 سے معاوضہ فنڈ سے ادا کیا جا رہا ہے ۔

            ریاستوں کو 2017-18، 2018-19 کی مدت کے لیے دو ماہی جی ایس ٹی معاوضہ، معاوضہ فنڈ میں سے وقت پر جاری کیا گیا تھا۔ جہاں ریاستوں کی محفوظ آمدنی 14% کمپاؤنڈ نمو کے ساتھ بڑھ رہی ہے جبکہ سیس کی وصولی میں اسی تناسب سے اضافہ نہیں ہوا ہے، اس لیے کووڈ 19نے محفوظ محصول اور اصل محصول کی وصولی کے درمیان فرق کو مزید بڑھا دیا ہے جس میں سیس کی وصولی میں کمی بھی شامل ہے۔

معاوضے کی مختصر ریلیز کی وجہ سے ریاستوں کے وسائل کے فرق کو پورا کرنے کے لیے، مرکز نے 2020-21 میں 1.1 لاکھ کروڑ روپے اور 2021-22 میں 1.59 لاکھ کروڑ روپے قرض کے طور پر لئے اور جاری کئے تاکہ  سیس وصولی میں کمی کے  ایک حصہ کی تکمیل کی جاسکے۔ تمام ریاستوں نے مذکورہ فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ، مرکز اس کمی کو پورا کرنے کے لیے فنڈ سے باقاعدہ جی ایس ٹی  معاوضہ بھی جاری کر رہا ہے۔

مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ، سیس سمیت مجموعی ماہانہ جی ایس ٹی کی وصولی میں قابل ذکر پیش رفت ہو رہی ہے۔ گزشتہ مالی سالوں کے لیے اور رواں مالی سال کے اپریل سے مئی کی مدت کے لیے قابل ادائیگی جی ایس ٹی معاوضے کی تفصیلات درج ذیل جدول میں دی گئی ہیں:

 

(i)

اپریل اور مئی 2022 کے لئے بقایاجات

17,973 کروڑ روپئے

(ii)

فروری اور مارچ 2022 کے لئے بقایاجات

Rs.21,322 crores

(iii)

جنوری 2022 تک قابل ادا معاوضے کا بقایا

Rs.47,617 crores

 

کل

86,912 کروڑ روپئے*

* ریاست وار بریک – اَپ ایک علاحدہ جدول میں دیا گیا ہے۔

 

86912 کروڑ روپئے کے اس اجرا کے ساتھ ہی مئی 2022 تک ریاستوں کو معاوضے کی مکمل ادائیگی ہوگئی ہے اور صرف جون 2022 کا معاوضہ ادا کیا جانا باقی ہے۔

ریاست وار بریک اَپ (رقم کروڑ روپئے میں)

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا نام

جاری کی گئی رقم

(1)

(2)

(3)

1

آندھرا پردیش

3199

2

آسام

232

3

چھتیس گڑھ

1434

4

دہلی

8012

5

گوا

1291

6

گجرات

3364

7

ہریانہ

1325

8

ہماچل پردیش

838

9

جھارکھنڈ

1385

10

کرناٹک

8633

11

کیرالہ

5693

12

مدھیہ پردیش

3120

13

مہاراشٹر

14145

14

پڈوچیری

576

15

پنجاب

5890

16

راجستھان

963

17

تمل ناڈو

9602

18

تلنگانہ

296

19

اترپردیش

8874

20

اتراکھنڈ

1449

21

مغربی بنگال

6591

 

کل

86912

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5944

 



(Release ID: 1829843) Visitor Counter : 172