کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) جو پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، نے پہلی بار مئی 2022 کے مہینے میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ  کی فروخت کی ہے


حکومت  نے مارچ 2024 تک جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10000 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے

پچھلے 5 سالوں میں اس پریوجنا کے تحت عام لوگوں کا 15000 کروڑ روپے سے زیادہ  بچایا گیا ہے

Posted On: 31 MAY 2022 1:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  31/مئی 2022 ۔ عام آدمی خصوصاً غریبوں کے لیے سستی قیمت پر معیاری ادویات فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ، حکومت۔ نے مارچ 2024 تک پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے ) کی تعداد کو 10000 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 31.05.2022 تک، اسٹورز کی تعداد بڑھ کر 8735 ہو گئی ہے۔ پی ایم بی جے پی  کے تحت ملک کے 739 اضلاع کا  احاطہ کیا گیا  ہے۔

A group of people standing in front of a signDescription automatically generated with medium confidence

پی ایم بی آئی ،پی ایم بی جے کے  میں ضروری ادویات کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ پچھلے 8 سالوں کے سفر میں سال 2014-15 میں سالانہ 8 کروڑروپے کے ٹرن اوور سے آغاز کرکے ، پی ایم بی آئی نے  مئی 2022 میں 100 کروڑ روپے کا اپنا سب سے زیادہ ماہانہ فروخت کا کاروبار کیا ہے جس کے نتیجے میں اس نے ملک کے شہریوں کا 600 کروڑ روپے بچایا ہے۔ مئی 2021 میں، کل فروخت 83.77 کروڑروپے کی ہوئی جبکہ  یہ کووڈ 19کی دوسری لہر کا دور تھا۔ اس اسکیم سے حکومتی مداخلت سے لوگ ادویات پر ہونے والے اپنے جیب خرچ کو کم کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔ فی الحال، یہ کیندر 1600 سے زیادہ ادویات اور 250 جراحی کے آلات دستیاب کراتے ہیں جن میں  نیوٹراسیوٹیکلز، آیوش پروڈکٹس اور سویدھا سینیٹری پیڈز شامل ہیں جنھیں ایک روپے فی پیڈ کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔

پی ایم بی جے پی کے تحت، ملک کے ہر شہری کو جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے معیاری جنرک ادویات فراہم کرنے کے لیے 406 اضلاع کے 3579 بلاکوں  کا احاطہ کرنے کے لیے نئی درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں۔ چھوٹے شہروں اور بلاک ہیڈکوارٹر کے رہائشی اب جن اوشدھی کیندر کھولنے کے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسکیم 5  لاکھ روپے تک کی خصوصی مراعات دستیاب کراتی ہے۔اس کے تحت  خواتین، ایس سی/ایس ٹی ، پہاڑی اضلاع، جزیراجاتی  اضلاع اور شمال مشرقی ریاستوں سمیت مختلف زمروں کے لیے 2.00 لاکھ روپے تک کی خصوصی مراعات بھی دی جاتی ہے۔ اس سے ملک کے کونے کونے میں عوام تک سستی ادویات کی آسانی سے رسائی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

اسی کے مطابق، پی ایم بی آئی نے گروگرام، چنئی، گوہاٹی اور سورت میں چار گودام قائم کرکے سپلائی چین سسٹم کو مضبوط کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہندوستان کے ہر حصے میں بروقت سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان بھر میں 39 ڈسٹری بیوٹرز کا ایک مضبوط ڈسٹری بیوٹر نیٹ ورک موجود ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5936


(Release ID: 1829760) Visitor Counter : 173