وزارت خزانہ

خزانے کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت نے تعارفی پریس کانفرنس کے ساتھ آئیکونک ویک تقریبات کا آغاز کیا


خزانے کے سکریٹری نے کووڈ – 19 وباء کے خلاف لڑائی میں مالی نظام کی غیر معروف شخصیات کے لئے ’’ تھینک کیو ( شکریہ ) ‘‘ گیت کا اجراء کیا

Posted On: 30 MAY 2022 9:37PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت نے آج 6 سے 11 جون ، 2022 ء کے ہفتہ کے دوران ’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘ (اے کے اے ایم ) کے ایک حصے کے طور پر اپنے ’ آئیکونک  ویک ‘ کی تقریبات کا ایک تعارفی پریس کانفرنس کے ساتھ آغاز کیا ۔

 

image0018VKA.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اگست ، 2022 ء کو بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی الٹی گنتی کے لئے 75 ہفتے پہلے 12 مارچ، 2021 ء کو ’’ آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ ( اے کے اے ایم ) کا افتتاح کیا تھا ۔ اے کے اے ایم کی تقریبات 15 اگست ، 2023 ء تک ایک سال جاری رہیں گی۔

         بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے جشن کے ایک حصے کے طور پرکووڈ - 19 عالمی وباء کے خلاف جنگ کی ایسی غیر معروف شخصیات کے لئے جشن منانے کی خاطر  ، جنہوں نے انتہائی چیلنج بھرے وقت کے دوران مالی نظام کو جاری و ساری رکھا  ، ایک ’ تھینک کیو ‘ (شکریہ) گیت کا بھی اجراء کیا گیا  ۔

 

image002GTSI.jpg

 

ہفتے کے دوران ہونے والی تقریبات کی تصاویر فراہم کرنے کی خاطر ایک ای بک  بھی پیش کی گئی ۔ اس ہفتے میں  کارپوریٹ امور اور خزانے کی دونوں وزارتیں  نہ صرف اپنی کامیابیوں ، نئے اقدامات کو اجاگر کریں گی، بلکہ گزرے ہوئے برسوں کے دوران اپنے فروغ اور ارتقاء  کے دلچسپی سفر کو بھی پیش کریں گی  ۔ تقریبات کے شیڈول کی رسائی کے لئے یہاں کلک   (CLICK HERE ) کریں ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 جون ، 2022 ء کو وگیان بھون، نئی دلّی میں افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 6 جون کی تقریب بھارت کے 75 سال کی آزادی کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے  ، بھارت کے 75 شہروں  میں براہ راست منعقد کی جائے گی۔

         آزادی کے امرت مہوتسو کے  آئیکونک ویک کے دوران، کارپوریٹ امور کی وزارت اور وزارت خزانہ کا ہر محکمہ اپنی وسیع تاریخ اور وراثت کے ساتھ ساتھ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کو اجاگر کرے گا۔ مثال کے طور پر، تیسرے دن، یعنی 8 جون ، 2022 ء کو بھارت میں تمسکارت کے بازار کے فروغ پر ایک دستاویزی فلم جاری کی جائے گی اور آخری دن، 11 جون ، 2022 ء کو نیشنل کسٹمز اور جی ایس ٹی میوزیم، ’دھروہر‘ کی نمائش ہو گی ، جس میں  قوم کے لئے وقف ضبط شدہ اشیاء ، نوادرات، اور کسٹم کی وراثت کو  پیش کیا جائے گا ۔

         وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے آئیکونک ویک کی تقریبات کے دوران کچھ دیگر قابل ذکر تقریبات میں سرکاری خریداری میں ڈاٹا اینالیٹکس پر بین الاقوامی کانفرنس شامل ہے ، جس میں سرکاری خریداری کے شعبے میں بہترین بین الاقوامی طریقوں پر غور کیا جائے گا اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر غور ہو گا ۔  سرکاری اخراجات کے بندوبست  اور ٹیکس نفاذ کے کچھ اہم اقدامات کو بھی اجاگر کیا جائے گا ، جن میں براہ راست اور بالواسطہ ٹیکس شامل  ہیں ۔

         وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے آئیکونک ہفتہ کی تقریبات کے آغاز کی صدارت فائنانس سکریٹری اور اخراجات کے سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن کے ذریعے کی گئی ۔  شرکاء میں شری توہین کانتا پانڈے، سکریٹری ڈی آئی پی اے ایم  ؛ جناب اجے سیٹھ ،  سکریٹری اقتصادی امور؛ جناب راجیش ورما، سکریٹری کارپوریٹ امور کی وزارت؛ جناب علی رضا رضوی، سیکریٹری ڈی پی ای؛ جناب سنجے ملہوترا، سکریٹری ڈی ایف ایس؛ جناب وویک جوہری، چیئرپرسن سی بی آئی سی اور محترمہ سنگیتا سنگھ، چیئر پرسن (اضافی چارج) سی بی ڈی ٹی، وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کے دیگر سینئر افسران شامل تھے ۔

         آزادی کا امرت مہوتسو کے آئیکونک ویک کی تقریبات کے لئے وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے لئے ای کتابچہ:

 

PIB_India پر پریس کانفرنس دیکھیں:

 

11 زبانوں (آسامی، بنگلہ، گجراتی، ہندی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اڑیہ ، پنجابی، تامل اور تیلگو) میں درج ذیل دی گئی تھینک یو میوزک/ویڈیو دیکھیں:

 

آسامی:

 

بنگلہ :

 

گجراتی :

 

ہندی :

 

کنڑا :

 

ملیالم :

 

مراٹھی:

 

اڑیہ :

 

پنجابی :

 

تمل :

 

تیلگو :

 

 

*****

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 5894



(Release ID: 1829623) Visitor Counter : 145