دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم ہماچل پردیش کے چملہ میں 31 مئی ، 2022 ء کو سرکاری اسکیموں کے فیض کنندگان سے گفتگو کریں گے


مرکزی وزراء اور منتخب نمائندے پورے ملک میں مختلف اضلاع میں غریب کلیان سمّیلن کے تحت فیض کنندگان کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 28 MAY 2022 7:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، حکومت ہند کی 9 وزارتوں اور محکموں کے ذریعے چلائی جانے والی تقریباً 16 اسکیموں اور پروگراموں  سے فیض حاصل کرنے والوں سے بات چیت کریں گے۔ ’’غریب کلیان سمیلن‘‘ کے نام سے یہ قومی سطح کا پروگرام بروز منگل، 31 مئی ، 2022 کو شملہ میں منعقد ہو گا، جس میں وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر کے مستفیدین  کے ساتھ براہ راست گفتگو کریں گے۔ وزیر اعظم 21,000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی کسان سماّن ندھی کی 11ویں قسط بھی جاری کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستی دارالحکومتوں، ضلع ہیڈکوارٹرز اور کرشی وگیان کیندروں  ( کے وی کے ) میں بھی پروگرام منعقد کئے  جائیں گے۔ پروگراموں کی سیریز کے تحت، اسکیموں سے  فیض حاصل کرنے والے وزراء  اعلیٰ، مرکزی اور ریاستی وزراء، اراکین ِپارلیمنٹ، اراکین ِاسمبلی اور دیگر منتخب نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔

         ان میں سے کئی اسکیموں سے فیض حاصل کرنے والوں کی تعداد کروڑوں  تک پہنچ گئی ہے اور  کئی معاملات میں یہ تعداد دسیوں کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے  اور یہ آبادی کے سب سے غریب ترین طبقے کو مکانوں کی دستیابی ، پینے کے پانی ، خوراک صحت اور تغذیہ  ، روزی اور مالی شمولیت جیسے اہم مسائل کو حل کرتی ہے  ۔  یہ بات چیت ، اِن اسکیموں میں تال میل اور عروج کے امکانات کو تلاش کرنے اور سال 2047 ء میں بھارت کی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر  شہریوں کی امنگوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گی  ۔ یہ سمیلن ملک کی سطح پر بات چیت کی اب تک کی سب سے بڑی واحد تقریب ہو گی ، جو سبھی اضلاع پر محیط ہو گی اور جس میں وزیر اعظم فیض حاصل کرنے والوں کے ساتھ ، ان اسکیموں اور پروگراموں کے ، اُن کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں گفتگو کریں گے ۔  

         دو سطحی پروگرام کے تحت ریاست/ضلع/کے وی کے سطح کی تقریب کا آغاز صبح 9.45 بجے ہو گا اور تقریباً 11.00 بجے دن میں  انہیں قومی سطح کے پروگرام سے مربوط کر دیا جائے گا ۔  قومی تقریب کو دوردرشن اپنے قومی اور علاقائی چینلوں کے ذریعے براہ راست نشر کرے گا ۔ مائی گوو کے ذریعے قومی پروگرام کی ویب کاسٹ کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے، جس کے لئے  لوگوں کو اپنا  رجسٹریشن کرانے کی ضرورت ہے ۔ یہ پروگرام یو ٹیوب ، فیس بُک ، ٹوئیٹر ، انسٹا گرام جیسے سوشل میڈیا چینلز پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں  ۔

          امید ہے کہ یہ گفتگو نہ صرف ان اسکیموں کے عوام پر مرکوز طریقۂ کار کو اجاگر کرے گی ، جس سے شہریوں کے رہن سہن میں آسانی ہو گی ، بلکہ حکومت کو عوام کی امنگوں کے بارے میں بھی آگاہ کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ترقی کی جانب ملک کے مارچ میں کوئی پیچھے نہ رہ سکے  ۔

اسکیموں/پروگراموں کی فہرست:

  1. پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی اور شہری دونوں)
  2. پردھان منتری کسان سمان ندھی
  3. پردھان منتری اجوو لا یوجنا
  4. پوشن ابھیان
  5. پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا
  6. سوچھ بھارت مشن (دیہی اور شہری دونوں)
  7. جل جیون مشن اور امرت
  8. پردھان منتری سواندھی اسکیم
  9. ایک ملک ایک راشن کارڈ
  10. پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا
  11. آیوشمان بھارت پی ایم جن آروگیہ یوجنا
  12. آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ  ویلنیس سنٹر
  13. پردھان منتری مدرا یوجنا

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 5852


(Release ID: 1829165) Visitor Counter : 141