وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 30 مئی کو پی ایم کیئرز فار چلڈرن اسکیم کے تحت فوائد کا اجراء کریں گے
Posted On:
29 MAY 2022 11:47AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 29 مئی وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 مئی 2022 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پی ایم کیئرز فار چلڈرن اسکیم کے تحت فوائد کا اجراء کریں گے۔ وزیر اعظم ا سکول جانے والے بچوں کو اسکالر شپ منتقل کریں گے۔ پروگرام کے دوران بچوں کے لیے پی ایم کیئرزفار چلڈرن کی پاس بک اور آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن اروگیا یوجنا کے تحت ہیلتھ کارڈ بچوں کے حوالے کیا جائے گا۔
11 مارچ 2020 سے 28 فروری 2022 کے دوران بچوں کے لیے پی ایم کیئرزفار چلڈرن ا سکیم کا آغاز وزیراعظم نے 29 مئی 2021 کو ان بچوں کی مدد کے لیے کیا تھا، جن کے والدین یا قانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین کو کھوچکے ہیں یا کووڈ – 19 وبائی مرض سے بچ گئے ہیں ۔ اس سکیم کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کی مستقل دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں مستقل طور پر رہائش فراہم کی جا سکے ، تعلیم اور وظائف کے ذریعہ انہیں بااختیار بنایا جا سکے ، اور انہیں 23 سال کی عمر میں ہیلتھ انشورنس کے ذریعہ ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا کرخود کفیل زندگی گزارنے کے لیے آٹھ لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی جا سکے۔ بچوں کے رجسٹریشن کے لیے pmcaresforchildren.in کے نام سے ایک پورٹل شروع کیا گیا۔ پورٹل ایک ونڈو سسٹم ہے جو بچوں کے لیے منظوری کے عمل اور دیگر تمام سہولیات فراہم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-5855
(Release ID: 1829159)
Visitor Counter : 141
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam