جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ایم این آر ای  نے پی ایم کسم اسکیم پر عام لوگوں کے لیے ایڈوائزری جاری  کی

Posted On: 27 MAY 2022 1:26PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) پردھان منتری کسان اُورجا  سرکشا ایوم اُتھان مہابھیان (پی ایم۔ کسم) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت اسٹینڈ الون شمسی  پمپوں کے قیام اور زرعی پمپوں کے سولرائزیشن کے لیے سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ کسان ، گرڈ سے منسلک 2 میگاواٹ تک کے سولر پاور پلانٹس بھی لگا سکتے ہیں۔ اس اسکیم کو ریاستی حکومتوں کے نامزد محکموں کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے اور ایسے تمام نامزد محکموں کی تفصیلات ایم این آر ای کی ویب سائٹ www.mnre.gov.in پر دستیاب ہیں۔

اسکیم کے آغاز کے بعد، وزارت نے مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ جعلی ویب سائٹس نے پی ایم۔ کسم اسکیم کا رجسٹریشن پورٹل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس طرح کی غیر مجاز ویب سائٹس اسکیم میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے پیسے اور معلومات اکٹھا کر رہی ہیں۔ عام لوگوں کو کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے، ایم این آر ای نے ماضی میں  عام عوام کو نوٹس جاری کیے ہیں، جس میں عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی ویب سائٹس پر کوئی رجسٹریشن فیس جمع نہ کریں یا کوئی ذاتی معلومات مشترک نہ کریں۔ شکایات موصول ہونے پر شرپسندوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے اور کئی فرضی رجسٹریشن پورٹل کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

جعلی ویب سائٹس کے علاوہ واٹس ایپ اور دیگر ذرائع بھی ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس لیے وزارت نے سختی سے مشورہ دیا ہے کہ پی ایم۔ کسم اسکیم میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو کوئی ذاتی معلومات فراہم کرنے یا رقم جمع کرنے سے پہلے ویب سائٹ کی صداقت کو چیک کرنا چاہیے۔ وزارت نے مزید مشورہ دیا ہے کہ واٹس ایپ/ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے کسی غیر تصدیق شدہ یا مشتبہ لنک پر کلک نہ کریں جو کہ پی ایم۔ کُسم اسکیم کے لیے رجسٹریشن پورٹل ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

 

اسکیم میں حصہ لینے کی اہلیت اور عمل آوری کے عمل سے متعلق معلومات ایم این آر ای کی ویب سائٹ http://www.mnre.gov.in یا پی ایم۔کسم مرکزی پورٹل پر دستیاب ہے: https://pmkusum.mnre.gov.in یا ٹول فری نمبر 3333-180-1800 ڈائل کریں۔

 

**********

 

ش ح ۔ش ت۔رض

U.No:5805



(Release ID: 1828705) Visitor Counter : 163