وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 28 مئی کو گجرات کادورہ کریں گے
وزیراعظم ‘‘سہکار سے سمردھی’’ پر مختلف کوآپریٹو اداروں کے رہنماؤں کے ایک سیمینار سے خطاب کریں گے
وزیراعظم، افکو( آئی ایف ایف سی او)، کالول میں تعمیر کئے گئے نینو یوریا( مائع) پلانٹ کاافتتاح کریں گے
وزیراعظم، اٹکوٹ، راجکوٹ میں ماتو شری کے ڈی پی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کابھی دورہ کریں گے اور وہاں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے
Posted On:
27 MAY 2022 9:17AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی، 28 مئی 2022 کو گجرات کادورہ کریں گے۔ وزیراعظم ، صبح 10 بجے کے قریب، راجکوٹ کے انکوٹ میں نئے تعمیر شدہ ماتو شری کے ڈی پی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کادورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ وہاں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً 4 بجے ،وزیراعظم گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں‘‘سہکار سے سمردھی’’ پر مختلف کو آپریٹو اداروں کے رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ جہاں وہ افکو( آئی ایف ایف سی او) کالول میں تعمیر کئے گئے نینو یوریا( مائع) پلانٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم گاندھی نگر میں
گجرات کا کوآپریٹو سیکٹر پوری قوم کے لیے رول ماڈل رہا ہے۔ کوآپریٹو سیکٹر میں ریاست میں 84,000 سے زیادہ سوسائٹیاں ہیں۔ ان سوسائٹیوں سے تقریباً 231 لاکھ ممبران وابستہ ہیں۔ ریاست میں کوآپریٹو تحریک کو مزید مضبوط بنانے کی طرف ایک اور قدم میں، ‘سہکار سے سمردھی’ پر مختلف کوآپریٹو اداروں کے لیڈروں کے ایک سیمینار کا انعقاد مہاتما مندر، گاندھی نگر میں ہوگا۔ سیمینار میں ریاست کے مختلف کوآپریٹو اداروں کے 7000 سے زیادہ نمائندے شرکت کریں گے۔
کسانوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد کرنے کے ذرائع فراہم کرنے کی کوشش میں، وزیر اعظم آئی ایف ایف سی او، کلول میں تقریباً 175 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے نینو یوریا (مائع) پلانٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ الٹرا ماڈرن نینو فرٹیلائزر پلانٹ نینو یوریا کے استعمال سے فصل کی پیداوار میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کیا گیا ہے۔ پلانٹ روزانہ 500 ملی لیٹر کی تقریباً 1.5 لاکھ بوتلیں تیار کرے گا۔
اٹکوٹ، راجکوٹ میں وزیراعظم
ماتوشری کے ڈی پی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال، جس کا وزیر اعظم دورہ کر رہے ہیں، شری پٹیل سیوا سماج کے زیر انتظام ہے۔ یہ اعلیٰ درجے کے طبی آلات مہیا کرے گا اور علاقے کے لوگوں کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔ دورے کے بعد وزیراعظم عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔
**********
ش ح ۔ش ت۔رض
U.No:5791
(Release ID: 1828667)
Visitor Counter : 164
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam