وزیراعظم کا دفتر

امریکہ کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات

Posted On: 24 MAY 2022 2:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 24 مئی 2022 کو، ٹوکیو میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر عزت مآب جوزف آر بائیڈن کے ساتھ پر تپاک اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے جس سے دو طرفہ شراکت داری کی گہرائی اور رفتار میں اضافہ ہوگا۔

یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی بات چیت کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے جنھوں نے ستمبر 2021 میں واشنگٹن ڈی سی میں ذاتی طور پر ملاقات کی اور اس کے بعد G20 اور COP26 سربراہی اجلاسوں میں بات چیت کی۔ حال ہی میں 11 اپریل 2022 کو ان کے درمیان ورچوئل بات چیت ہوئی۔

ہندوستان-امریکہ جامع اسٹریٹجک عالمی پارٹنرشپ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی، اور قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھنے کے عزم کے ساتھ مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔ رہنماؤں نے دو طرفہ ایجنڈے میں مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر مسرت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری کی ترغیب کے معاہدے پر دستخط کرنے کا خیر مقدم کیا جو یو ایس ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن کو ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال، قابل تجدید توانائی، ایس ایم ای، بنیادی ڈھانچہ وغیرہ جیسے مشترکہ ترجیحات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

دونوں فریقوں نے نتائج پر مبنی تعاون کو آسان بنانے کے لیے اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز (iCET) پر ہند-امریکہ کی پہل شروع کی۔ ہندوستان میں قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ اور یو ایس نیشنل سیکورٹی کونسل کی مشترکہ قیادت میں، iCET دونوں ممالک کی حکومت، اکیڈمی اور صنعت کے درمیان AI، کوانٹم کمپیوٹنگ، 5G/6G، بائیوٹیک، خلا، سیمی کنڈکٹر اور دیگر شعبوں میں قریبی روابط قائم کرے گا۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون ہندوستان-امریکہ کے دو طرفہ ایجنڈے کا ایک اہم ستون ہے، دونوں فریقوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ وہ کس طرح تعاون کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ اس تناظر میں وزیر اعظم نے امریکی صنعت کو میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت یا خود انحصار ہندوستان پروگرام کے تحت ہندوستان میں تیاری کے لیے ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کی دعوت دی جو دونوں ممالک کے لیے باہمی فائدے کے ہو سکتے ہیں۔

صحت کے شعبے میں اپنے تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہندوستان اور امریکہ نے مشترکہ بایو میڈیکل ریسرچ کو جاری رکھنے کے لیے دیرینہ ویکسین ایکشن پروگرام (VAP) کو 2027 تک بڑھا دیا جس کے نتیجے میں ویکسین اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کی ترقی ہوئی تھی۔

قائدین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی مسائل بشمول جنوبی ایشیا اور ہند-بحر الکاہل کے خطہ پر تبادلہ خیال کیا، ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحر الکاہل خطے کے لیے اپنے مشترکہ وژن کی تصدیق کی۔

وزیر اعظم نے انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک برائے خوشحالی (IPEF) کے آغاز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہندوستان متعلقہ قومی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک لچکدار، اور جامع IPEF کی تشکیل کے لیے تمام شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

قائدین نے اپنی مفید بات چیت کو جاری رکھنے اور ہندوستان-امریکہ شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کے اپنے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 5699



(Release ID: 1828013) Visitor Counter : 220