وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 26 مئی کو حیدر آباد اور چنئی کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم تمل ناڈو میں 31,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے 11 منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے

یہ منصوبے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دیں گے، رابطے میں اضافہ کریں گے اور خطے میں زندگی گزارنے میں آسانی پیدا کریں گے

وزیر اعظم آئی ایس بی حیدر آباد کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور 2022 کی پی جی پی کلاس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کریں گے

Posted On: 24 MAY 2022 3:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 مئی 2022 کو حیدر آباد اور چنئی کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 2 بجے، وزیر اعظم آئی ایس بی حیدرآباد کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور 2022 کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام (پی جی پی) کلاس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کریں گے۔ شام تقریباً 5:45 بجے، وزیر اعظم چنئی کے جے ایل این انڈور اسٹیڈیم میں 31,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے 11 منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم چنئی میں

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے، رابطے کو بڑھانے اور خطے میں آسانی سے زندگی گزارنے کے لیے ایک قدم کے طور پر، وزیر اعظم چنئی میں 31,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے 11 منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبے خطے میں سماجی و اقتصادی خوشحالی کو نمایاں طور پر بہتر بنانے میں بھی مدد کریں گے، کئی شعبوں پر تبدیلی کے اثرات مرتب ہوں گے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد کریں گے۔

چنئی میں، وزیر اعظم 2900 کروڑ روپے سے زیادہ کے پانچ منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ 75 کلومیٹر طویل مدورائی-ٹینی (ریلوے گیج کنورژن پروجیکٹ)، جسے 500 کروڑ روپے کی زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، رسائی کو آسان بنائے گا اور خطے میں سیاحت کو فروغ دے گا۔ 590 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کردہ تمبارم - چنگل پٹو کے درمیان 30 کلومیٹر لمبی تیسری ریلوے لائن، مزید مضافاتی خدمات کو چلانے میں سہولت فراہم کرے گی، اس طرح مسافروں کے لیے زیادہ سے زیادہ اختیارات اور سہولت فراہم کرے گی۔

ای ٹی بی پی این ایم ٹی قدرتی گیس پائپ لائن کا 115 کلومیٹر لمبا اینور-چنگل پٹو سیکشن اور 271 کلومیٹر طویل تھیروولور-بنگلور سیکشن، جو بالترتیب تقریباً 850 کروڑ روپے اور 910 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، تمل ناڈو، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو قدرتی گیس کی فراہمی میں سہولت فراہم کرے گا۔

اس پروگرام میں پردھان منتری آواس یوجنا-اربن کے تحت 116 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ لائٹ ہاؤس پروجیکٹ - چنئی کے حصے کے طور پر تعمیر کیے گئے 1152 مکانات کے افتتاح کا بھی مشاہدہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم 28,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے چھ منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

262 کلومیٹر طویل بنگلورو - چنئی ایکسپریس وے کو 14,870 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ کرناٹک، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کی ریاستوں سے گزرے گا اور بنگلورو اور چنئی کے درمیان سفر کے وقت کو 2 سے 3 گھنٹے تک کم کرنے میں مدد کرے گا۔ تقریباً 21 کلومیٹر کی لمبائی والی 4 لین کی ڈبل ڈیکر ایلیویٹڈ سڑک جو چنئی پورٹ کو مدوراویل (NH-4) سے جوڑتی ہے، 5850 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنائی جائے گی۔ یہ مال بردار گاڑیوں کو چنئی بندرگاہ تک چوبیس گھنٹے پہنچنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

اس پروگرام کے دوران پانچ ریلوے اسٹیشنوں: چنئی ایگمور، رامیشورم، مدورائی، کٹپاڈی اور کنیا کماری کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ 1800 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، اور جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے مسافروں کی سہولت اور راحت کو بڑھانے کے مقصد سے شروع کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم چنئی میں 1400 کروڑ روپے سے زیادہ کے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ ہموار انٹر موڈل فریٹ موومنٹ فراہم کرے گا اور متعدد فنکشنلٹیز بھی پیش کرے گا۔

وزیر اعظم حیدر آباد میں

وزیر اعظم انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) حیدرآباد کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور 2022 کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام (پی جی پی) کلاس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کریں گے۔ آئی ایس بی کا افتتاح 2 دسمبر 2001 کو سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی نے کیا تھا۔ ملک کے سر فہرست بزنس اسکولوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جانے والا، آئی ایس بی حکومت کی کئی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ تربیت اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے بھی تعاون کرتا ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 5698



(Release ID: 1828001) Visitor Counter : 134