وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آیئے اور اپنی فلموں کی شوٹنگ بھارت میں کیجیے : مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مرگن نے کانز میں کہا

Posted On: 23 MAY 2022 6:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 مئی ، 2022/ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکر ایل مرگن نے کانز فلم فیسٹیول کے  بھارتی پویلین میں ایک گول میز کانفرنس میں شرکت کی ۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکر مرگن نے بتایا کہ بھارت میں ہر سال سب سے زیادہ فلمیں بنائی جاتی ہیں۔ جو 20 سے زیادہ زبانوں میں ہوتی ہیں۔ انہوں نے بھارت کی اس اہمیت کو بھی اجاگر کیا کہ یہ ایک ارب سے زیادہ فلم شائقین کے طور پر ایک مارکیٹ ہے۔ حکومت کی حصولیابیوں کے بارے میں  بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی سرکار  2014  میں اقتدار میں آئی ہے ، فلم صنعت کے فائدے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

حکومت کی طرف سے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فلم سازی کے میدان سے باصلاحیت بھارتی اسٹارٹ اپس کو کانز لے کر آئی ہے تاکہ بین الاقوامی فلم شائقین تک پہنچنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔

ڈاکٹر مرگن نے ان مختلف ترغیبات کے بارے میں بھی بتایا جو غیرملکی فلم سازوں کی فلموں کی مشترکہ تیاری کے لیے حکومت کی طرف سے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بھارت میں غیرملکی فلموں کی شوٹنگ کے لیے دی جانے والی ترغیبات کو بھی اجاگر کیا۔ داستان گوئی کی روایت اور رامائن اور مہابھارت جیسی کہانیوں کی وراثت کے سلسلے میں اب بھارت فلم سازی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلموں میں سہولت دینے والے دفتر جیسے اقدامات اُس طریقۂ کار کو آسان بنا رہے ہیں جس کے تحت ایک ہی جگہ سے مختلف کاموں کی اجازت حاصل کرنا ہوتی ہے ۔

ڈاکٹر مرگن نے حاضرین جلسہ کو یہ بھی بتایا کہ زبان اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور بھارت کی علاقائی فلموں کو اب عالمی سطح پر توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

وزیر موصوف نے سبھی شرکاءکو مدعو کیا کہ وہ بھارت آئیں اور یہاں اپنی فلمیں شوٹ کریں۔ نیز بھارت میں مختلف فلم فیسٹیولز میں شرکت کریں۔

ڈاکٹر ایل مرگن کے ساتھ اس گول میز کانفرنس میں مندرجہ ذیل شخصیتیں بھی موجود تھیں:

1.       سیلواگیا ویلو، ڈائریکٹر، ریور ٹو ریور فلم فیسٹیول، فلورنس، اٹلی

2.       کولن بروز، فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر، اسپیشل ٹریٹس پروڈکشنز، کو ۔ کے۔

3.       میکائیل سوینسون، فلم کمشنر، جنوبی سویڈن فلم کمیشن

4.       ایمی جانسن، پروجیکٹ مینیجر، تھیمیٹک کمیونیکیشن یونٹ، سویڈن کا محکمہ مواصلات

5.       میری لیزا ڈینو، فلم کمشنر، فلپائن

6.       محترمہ جوڈی گلیڈ اسٹون، ایگزیکٹو اور آرٹسٹک بانی، ایجلیس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، یو ایس اے

7.       اسٹیفن اوٹن برچ، ڈائریکٹر، انڈو جرمن فلمز

8.       کیری ساوہنی، ڈائریکٹر، لندن انڈین فلم فیسٹیول

 ۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5675


(Release ID: 1827729) Visitor Counter : 210