وزیراعظم کا دفتر
ہند-بحر الکاہل اکنامک فریم ورک کے اعلان کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تبصروں کا اردو ترجمہ
Posted On:
23 MAY 2022 4:57PM by PIB Delhi
صدر بائیڈن اور صدر کیشیدا
ورچوئل میڈیم کے ذریعہ جڑے ہوئے ہمارے تمام رہنما
عالیجناب،
آج کی اس اہم تقریب میں آپ سب کے ساتھ جڑ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ ہند-بحر الکاہل اکنامک فریم ورک اس خطے کو عالمی اقتصادی ترقی کا انجن بنانے کے لیے ہماری اجتماعی خواہش کا اعلان ہے۔ میں اس اہم اقدام کے لیے صدر بائیڈن کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہند-بحرالکاہل خطہ مینوفیکچرنگ، اقتصادی سرگرمیوں، عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہندوستان صدیوں سے ہند-بحر الکاہل خطے کے تجارتی بہاؤ کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کی سب سے قدیم تجارتی بندرگاہ ہندوستان کی میری آبائی ریاست گجرات، کے لوتھل میں تھی۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم خطے کے معاشی چیلنجوں کے لیے مشترکہ اور تخلیقی حل تلاش کریں۔
جناب عالی،
ہندوستان ایک جامع اور لچکدار ہند-بحر الکاہل اقتصادی فریم ورک بنانے کے لیے آپ سب کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ میرا ماننا ہے کہ لچکدار سپلائی چین کے تین اہم ستون ہونے چاہئیں: اعتماد، شفافیت اور وقت کی پابندی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ فریم ورک ان تین ستونوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا، اور ہند-بحر الکاہل خطے میں ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5665
(Release ID: 1827664)
Visitor Counter : 186
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam