وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

سری گنپتی سچیدانند سوامی جی کے 80 ویں یوم پیدائش کی تقریب پر وزیراعظم کا خطاب


’’فطرت کے لیے سائنس کا استعمال اور ٹیکنالوجی کا روحانیت کے ساتھ امتزاج متحرک بھارت کی روح ہے‘‘

’’آج دنیا ہمارے اسٹارٹ اپس کو اپنے مستقبل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ ہماری صنعت اور ہمارا ’میک ان انڈیا‘ عالمی ترقی کے لیے امید کی کرن ثابت ہورہے ہیں‘‘

Posted On: 22 MAY 2022 12:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے سری گنپتی سچیدانند سوامی جی کی 80ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے اس پرمسرت موقع پر سری گنپتی سچیدانند سوامی جی اور ان کے پیروکاروں کو مبارکباد دی۔ جناب  مودی نے معزز مہمانوں کے ذریعہ ’ہنومت دوار‘ کے افتتاح پر بھی روشنی ڈالی۔

شاستروں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سری گنپتی سچیدانند سوامی جی کی زندگی اس حقیقت کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے کہ سنت انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے جنم  لیتے ہیں  اور ان کی زندگی سماجی معیار کو بلند کرنے اورانسانی بہبود سے جڑی ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دت پیٹھم میں روحانیت کے ساتھ ساتھ جدت پسندی کی بھی  نشوونما ہوتی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں عالیشان ہنومان مندر کے ساتھ ساتھ 3 ڈی  میپنگ اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو اور جدیدبندوبست والے برڈ پارک کا حوالہ دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ویدوں کے مطالعہ کا ایک بڑا  مرکز ہونے کے علاوہ، دت پیٹھم صحت سے متعلق  مقاصد کے لیے موسیقی کا استعمال کرنے  کی سمت میں مؤثر اختراع کررہی ہے ۔ جناب مودی نے کہا ،’’فطرت کے لیے سائنس کا یہ استعمال، روحانیت کے ساتھ ٹیکنالوجی کا یہ امتزاج ہی ترقی پسند بھارت کی روح ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ سوامی جی جیسے سنتوں کی کوششوں سے آج ملک کے نوجوان اپنی روایات کی طاقت سے آشنا ہو رہے ہیں اور انہیں آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘

آزادی کا امرت مہوتسو کی مدت کے دوران پڑنے والے اس مبارک موقع کے سلسلے میں، وزیر اعظم نےخود سے پہلےسبھی کے لئے  کام کرنے کی سنتوں کی تعلیم کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ یہ ملک ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے منتر کے ساتھ اجتماعی عزم پر زور دے رہا ہے۔ آج ملک اپنے آثار قدیمہ کو محفوظ بھی کررہا ہے اوراسے فروغ بھی دے رہا ہےاور ساتھ ہی ساتھ اپنی جدت طرازی  اور جدت پسندی کو بھی مستحکم کررہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا’’آج بھارت کی شناخت یوگ کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی ہیں۔ آج دنیا ہمارےاسٹارٹ اپس کو اپنے مستقبل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ ہماری صنعت اور ہمارا ’میک ان انڈیا‘ عالمی ترقی کے لیے امید کی کرن  بن رہا ہے۔ ہمیں اپنے ان سنکلپوں کو حاصل  کرنے کی سمت میں کام کرنا ہوگا اور میں چاہوں گا کہ ہمارے روحانی مراکز اس سمت میں بھی تحریک کا مرکز بنیں۔‘‘

فطرت کے تحفظ اور پرندوں کی خدمت کی سمت  میں دت پیٹھم  کے کام کو نمایاں کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے پیٹھم سے پانی اور ندی کے تحفظ کے لیے کام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے ہرضلع میں 75 امرت سروور کی مہم میں بھی  پیٹھم سے تعاون  مانگا۔  وزیر اعظم نے سوچھ بھارت مشن میں دت پیٹھم کے تعاون کو سراہا۔

 

*****

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5720)


(Release ID: 1827406) Visitor Counter : 143