وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں سڑک حادثے میں جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا


متاثرین کے لئے پی ایم این آر ایف کی جانب سے نقد امداد کا اعلان کیا

Posted On: 22 MAY 2022 10:21AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں سڑک حادثے میں ہونے والے جانوں کے اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں سڑک حادثے کے متاثرین کے لئے ،وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ  ( پی ایم این آر ایف ) سے  نقد امداد کا اعلان کیا ہے۔

         وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا؛

         ’’  اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں ہوا سڑک حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔  میری تمام ہمدردیاں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ ایشور انہیں ، اس عظیم دکھ کو سہنے کی قوت عطا کرے ۔ اس کے ساتھ ہی میں سبھی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتا ہوں: PM @ narendramodi ‘‘ ۔

         ’’ وزیراعظم نے اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں ہونے والے حادثے میں جان گنوانے والے ہر فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپئے  کی نقد امداد کا اعلان کیا ہے اور  ہر زخمی کو 50,000 روپے دیئے  جائیں گے۔ ‘‘

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 5719


(Release ID: 1827368) Visitor Counter : 120