امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سینٹرل کمزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے صارفین کے اختیارات کی خلاف ورزی اور نامناسب کاروباری روایتوں کے لئے اولا اور اوبر کو نوٹس جاری کیا


مناسب صارف شکایت اِزالہ نظام کی کمی، خدمات میں کمی، رد کئے جانے کی فیس کی نامناسب لیوی، کرایے کو چارج کرنے کےلئے استعمال کئے جانے والے ایلگورتھم کی غیر جانب داری اُن ایشوز میں سے اہم ایشوز ہیں، جنہیں سی سی پی نے اُٹھایا

سی سی پی اے نے قانونی آئی ایس آئی مارک کے بنا سامان خریدنے اور لازمی بی آئی ایس اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی کرنے کو لے کر صارفین کو محتاط اور چوکنّا کرنے کے کے لئے حفاظتی نوٹس بھی جاری کئے

Posted On: 20 MAY 2022 4:04PM by PIB Delhi

سینٹرل کمزیومر پروٹیکشن اتھارٹی(سی سی پی اے)نے اولا اور اُوبر کو نوٹس جاری کیا ہے، جو دو آن لائن رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فار م ہیں۔ یہ نوٹس غیر مناسب کاروباری عمل اور صارفین کے اختیارات کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔

قومی صارف ہیلپ لائن این سی ایچ کے اعدادو شمار کے مطابق یکم اپریل 2021ء سے یکم مئی 2022ء تک صارفین کی طرف سے اولا کے خلاف 2482 شکایتیں اور اُوبر کے خلاف 770 شکایتیں درج کی گئی ہیں۔

گزشتہ ہفتے محکمے نے سواری ڈھونے والی کمپنیوں اولا، اُوبر،ریپیڈو، میرو کیبس  اور جگنو کے ساتھ میٹنگ میں اُنہیں صارفین کے لئے بہتر شکایت اِزالے اور صارف تحفظ ایکٹ 2019 اور ای-کامرس قوانین پر عمل کرنے کے لئے قومی صارف ہیلپ لائن شراکت دار بننے کی ہدایت کی تھی۔

صارفین کے ذریعے کی گئی شکایات کی تفصیل ایک ٹیبل میں نیچے دی جارہی ہے:

 

کمپنی-اولا کیبس

مدت-یکم اپریل 2021 سے یکم مئی 2022

نمبر شمار

شکایت کی نوعیت

اندراج شدہ ڈاکٹیس

%

1

خدمات کمی

1340

54

2

ادا کی گئی رقم واپس نہیں کی گئی

521

21

3

غیر قانونی چارج

174

7

4

ایم آر پی؍ اوورچارجنگ سے زیادہ چارج کرنا

139

6

5

وعدے کے مطابق تحفہ نہیں دیا؍ غلط وعدے

62

2

6

اَکاؤنٹ بلاک؍خدمت بند

50

2

7

مصنوعات؍خدمات کی تقسیم میں نہیں؍تاخیر

31

1

8

رقم ڈیبٹ کی گئی، لیکن مستفدین کو جمع نہیں کی گئی

29

1

9

فراڈ کے معاملات

12

1.0

10

دیگر

52

2

11

سیکٹر انکوائری

72

3

 

کل میزان

2482

100

 

 

کمپنی-اُوبر کیبس

Period - 1 Apr 2021 to 1 May 2022

Sr. No.

شکایت کی نوعیت

اندراج شدہ ڈاکٹیس

%

1

خدمات کمی

473

61

2

ادا کی گئی رقم واپس نہیں کی گئی

105

14

3

غیر قانونی چارج

38

5

4

ایم آر پی؍ اوورچارجنگ سے زیادہ چارج کرنا

37

5

5

وعدے کے مطابق تحفہ نہیں دیا؍ غلط وعدے

18

2

6

مصنوعات؍خدمات کی تقسیم میں نہیں؍تاخیر

17

2

7

اَکاؤنٹ بلاک؍خدمت بند

14

2

8

فراڈ کے معاملات

11

1

9

مصنوعات؍خدمات کی تقسیم میں نہیں؍تاخیر

7

1

10

دیگر

20

3

11

سیکٹر انکوائری

30

4

 

کل میزان

770

100

 

نوٹس میں اُٹھائے گئے بنیادی ایشوز میں شامل ہیں:-

خدمت میں کمیجس میں گاہک کے سرتھ تعاون میں مناسب رد عمل کی کمی، ڈرائیور کے ذریعے آن لائن موڈ سے ادائیگی لینے سے اِنکار اور صرف نقد کے لئے زور دینا، پہلے سے کم چارج پر ایک ہی راستے پر جانے کے باوجود زیادہ چارج لیاجانا، غیر کاروباری رویہ اور ڈرائیور کے ذریعے  اے سی پر ، جب صارف کو ایپ پر اے سی کا وعدہ کیا جاتاہے، اے سی سوئچ کرنےسے انکار کرنا شامل ہے۔

کنزیومر کیئر نمبر اور شکایت افسر کی تفصیل، جبکہ اسے پلیٹ فارم لکھا جانا ضروری ہے کہ غیر موجودگی میں صارفین کی شکایت  کے اِزالے سے متعلق نظام میں کمی۔

کینسی لیشن چارج کی غیر مناسب وصولی، جس میں استعمال کنندگان کو وہ وقت نہیں دکھایا جاتا ہے، جس کے اندر ایک سواری کو کینسی لیشن کی اجازت ہے۔رائڈ بک کرنےسے پہلے کینسی لیشن چارج کی رقم پلیٹ فارم اہمیت کے ساتھ نہیں دکھائی جاتی۔

دو افراد سے ایک ہی راستے کے لئے الگ الگ کرایہ وصولنے کے لئے کمپنی کے ذریعے استعمال کئے جانے والے ایلگورِدم یا طریقے کے بارے میں کسی بھی معلومات کا فقدان۔

ہر سواری سے پہلے واضح اور مثبت کارروائی کے ذریعے رضامندی حاصل کئے بنا ایڈ آن خدمات کو شامل کرنے کےلئے ماقبل نشان زد باکس کے ذریعے ایڈ-آن خدمات کے لئے چارج شامل کرنا۔

اس کے علاوہ سی سی پی اے نے ایکٹ کی دفعہ 18(2)(جے)کے تحت حفاظتی نوٹس بھی جاری کئے ہیں، تاکہ صارفین کو ایسے سامان خریدنے کو لے کر محتاط اور چوکنا کیا جاسکے، جو قانونی طور پر آئی ایس آئی مارک نہیں رکھتے ہیں اور لازمی بی آئی ایس میں معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔پہلا حفاظتی نوٹس 6دسمبر 2021ء کو ہیلمیٹ ، پریشر کوکر اور رسوئی گیس سیلنڈر کے سلسلے میں جاری کیا گیا تھا اور دوسرا نوٹس 16 دسمبر 2021ء کو جاری کیا گیا تھا، جس میں الیکٹرک ایمرشن واٹر ہیٹر، سلائی مشین، ائیکروویو اوون سمیت گھریلو سامان ، ایل پی جی وغیرہ کے ساتھ گھریلو گیس اسٹوو جیسی چیزیں شامل تھیں۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5586)



(Release ID: 1827049) Visitor Counter : 165