صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت نے کچھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری میں کافی کمی آنے کی طرف اشارہ کیا


کووڈ ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے اور تمام اہل مستفیدین  کو ٹیکہ لگانے کے لیے جون سے  شروع کرکے اگلے دو مہینے تک ’’ہر گھر دستک 2.0‘‘ مہم چلائی جائے گی

ٹیکہ کاری کے مراکز یا ریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ  ایسے مستفیدین  کو احتیاطی خوراک  کے لیے کسی غیر ملکی سفر سے متعلق دستاویز نہ مانگیں

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے کووڈ 19 ویکسین کو ضائع ہونے سے روکنے کے لیے کہا گیا؛ ’’فرسٹ ایکسپائری فرسٹ آؤٹ‘‘ کا اصول اپنائیں

Posted On: 20 MAY 2022 2:52PM by PIB Delhi

صحت کی مرکزی وزارت نے  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری کی رفتار میں کافی کمی آنے پر تشویش کااظہار کیا ہے، اور  ان سے  درخواست کی ہے کہ  وہ تمام اہل مستفیدین کو  مکمل طور پر ٹیکہ لگانے کی رفتار میں تیزی لائیں۔ یہ پیغام مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے  آج  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ہیلتھ سکریٹریز اور این ایچ ایم ایم ڈی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کووڈ ٹیکہ کاری کی صورتحال کا جائزہ لیتے وقت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک  پہنچایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AA6E.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00279B3.png

پورےملک میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری کی حالیہ سست رفتار کو  تیز کرنے کے لیے ’مشن موڈ‘ میں کام کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے، مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے انہیں  جون-جولائی کے دوران ضلع، بلاک اور گاؤں کی سطحوں  پر تفصیلی پلان کے ساتھ دو مہینے تک ’’ہر گھر دستک‘‘ مہم 2.0 شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ ’ہر گھر دستک 2.0‘ ابھیان کا مقصد  پہلی، دوسری اور احتیاطی خوراکوں والی اہل آبادی کو گھر گھر  جا کر ٹیکہ لگانا ہے۔ اس کے تحت بزرگوں والے گھروں، اسکولوں/ کالجوں  پر توجہ مرکوز کی جائے گی،  جس میں اسکول سے باہر کے بچوں (جس کے تحت 18-12 سال کی عمر والے بچوں پر توجہ مرکوز کی جائے)، جیلوں، اینٹ کے بھٹوں پر کام کرنے والوں وغیرہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ 60 سال یا اس کے آس پاس عمر کے لوگوں کو چونکہ اس وبائی مرض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اس لیے ان  کی احتیاطی خوراک پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کی جائے اور ساتھ ہی 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں  میں ٹیکہ کاری کی کم رفتار کو بھی نمایاں کیا گیا۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  تمام اہل مستفیدین  میں سے جنہیں ابھی تک ٹیکہ نہیں لگا ہے، ان کی مؤثر طریقے سے نگرانی کریں۔  ان سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ  وہ تسلسل کی بنیاد پر پرائیویٹ اسپتالوں میں 59-18 سال کی عمر کے لوگوں کو احتیاطی خوراک دینے سے متعلق  کارروائیوں کا جائزہ لیں۔

مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے ملک گیر کووڈ 19 ٹیکہ کاری میں اضافہ کے لیے   واضح اور مؤثر کمیونی کیشن حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی مواصلات کے بہترین طور طریقے اپنانے سے  ہندوستان میں 191 کروڑ سے زیادہ کی خوراک سے متعلق کووڈ 19 کوریج کے قابل تعریف نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ علاقائی طور پر اثر دار لوگوں، کمیونٹی لیڈران، اختراعی مہم وغیرہ پر توجہ دینے کو نمایاں کیا گیا۔

ملک گیر ٹیکوں کی دستیابی بمقابلہ بقیہ مستفیدین  سے متعلق ڈیٹا کے ساتھ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  ان کے پاس موجود اور استعمال نہ کیے گئے ایکسپائر ہونے والی خوراکوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کووڈ 19 ٹیکہ ایک قومی وسیلہ ہے، انہیں مضبوط مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر کووڈ-19 ٹیکوں کو برباد ہونے سے بچائیں۔ اسے سرگرمی کے ساتھ نگرانی کرنے اور ’’فرسٹ ایکسپائری فرسٹ آؤٹ‘‘ کے اصول کو اپنانے سے یقینی بنے گا، جس کے تحت اس خوراک کو پہلے استعمال کیا جانا چاہیے جس  کی مدت پہلے ختم ہونے والی ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دسمبر 2021 سے ہی ان کی مانگ کے مطابق ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جاتی رہی ہیں، انہیں مشورہ دیا گیا کہ  وہ آئندہ مئی، جون اور جولائی کے مہینوں میں اپنے پاس باقی بچی خوراکوں کو پہلے استعمال کریں۔

اس بات کو نمایاں کیا گیا کہ کچھ ریاستوں میں، جو لوگ بیرونی ملک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور دوسری خوراک کے 90 دنوں کے اندر احتیاطی خوراک لینا چاہتے ہیں، ان سے غیر ملکی سفر کا ثبوت جمع کرانے کے لیے کہا جا رہا ہے۔  مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی حالت میں کوئی بھی کووڈ 19 ٹیکہ کاری مرکز یا کوئی بھی ریاستی حکومت ان لوگوں سے کسی قسم کے بیرونی ملک کے سفر کا دستاویزی ثبوت نہ مانگیں جو اپنے سفر سے پہلے احتیاطی ٹیکہ لگوانا چاہتے ہیں۔  اس سلسلے میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہلے ہی پیغام بھیجا جا چکا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5578



(Release ID: 1826986) Visitor Counter : 143