وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او اور بھارتی بحریہ نے اوڈیشہ ساحل کے پاس جہازشکن میزائل کی  پہلی کامیاب آزمائش کی  ، یہ میزائل ہندوستان میں ہی تیار کیا گیا ہے

Posted On: 18 MAY 2022 1:02PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق اورترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او بھارتی بحریہ نے  18 مئی  2022 کو اوڈیشہ کےساحل کے پاس   مربوط  ٹیسٹ رینج چاندی   پورسے   بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ   جہاز شکن میزائل کی کامیا ب آزمائش کی ۔ یہ میزائل پہلی بار  ملک میں  ہی تیار کیا گیا ہے۔میزائل  چھوڑے جانے کے مشن  کے  ساتھ ہی اس کے سبھی مقاصد پورے کرلئے گئے ہیں۔ یہ بھارتی بحریہ کے لئے  پہلا جہاز شکن میزائل نظام ہے،جسے  ہیلی کاپٹر کے ذریعہ چھوڑ ا گیا ہے۔

یہ میزائل پوری اکیوریسی   کے ساتھ  اپنے  ہدف تک پہنچا ۔ اس میزائل کے سبھی  ذیلی نظام نے تسلی بخش  کارکردگی کا مظاہرہ  کیا ۔ اس میزائل گائڈینس سسٹم میں  جدید   نیوی گیشن اور مربوط   ایویونکس  شامل ہیں۔ڈی آر ڈی او اور بھارتی بحریہ کے سینئیر افسروں  نے   میزائل کی  کامیاب آزمائش کا نظارہ کیا۔

وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نےمیزائل کی  پہلی کامیاب آزمائش کے لئے ڈی آر ڈی او ، بھارتی بحریہ اور متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت نے   میزائل نظام کی ترقی  اور  ملک میں ہی تیار کردہ ڈیزائن میں  صلاحیت کی ایک  اعلیٰ سطح کو چھولیا ہے۔

 

دفاع، تحقیق وترقی   کے محکمے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے    میزائل کی آزمائش  کے دوران مشن کے مقاصد کامیابی کے ساتھ پورے ہونے کے لئے پروجیکٹ ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے  اس پروجیکٹ کے         

تئیں ان کے  تعاون کے لئے بھارتی بحریہ اور نیول  فلائٹ ٹیسٹ اسکوارڈن کی تعریف کی اور کہا کہ  اس نظام سے  بھارتی بحریہ کی  حملہ کرنے کی صلاحیت اور زیادہ مضبوط  ہوگی۔

******

ش ح۔ح ا۔رم

U-5494



(Release ID: 1826301) Visitor Counter : 167