وزارت اطلاعات ونشریات
کانس فلم فیسٹول میں ہندوستانی وفد نے ریڈ کارپیٹ پر اپنا جلوہ دکھایا
اطلاعات ونشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر کی قیادت میں اب تک کے سب سے بڑے بھارت کے سرکاری وفد نے کانس فلم فیسٹول کی رات میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں ریڈ کارپیٹ پر چہل قدمی کی
مامے خان نے تاریخ رقم کی – کانس میں بھارت کے لئے ریڈ کارپیٹ کھولنےوالا پہلا فوک آرٹسٹ بنا
کانس فلم فیسٹول میں جنوبی بھارت کے سنیما کی پرچھائیں نمایاں رہی
مارچیڈو فلم میں بھارت اعزازی ملک کی حیثیت سے شامل ہوا
Posted On:
17 MAY 2022 9:53PM by PIB Delhi
ریڈ کارپیٹ پر فلمی ستاروں کی بھیڑ کی موجودگی میں اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج کانس فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں 11 ہستیوں کے بھارتی سرکاری وفد کے ساتھ ریڈ کارپیٹ پر چہل قدمی کی اور بھارتی وفد کی قیادت کی ،فلم فیسٹول میں بھارت کا یہ اب تک کا سب سے بڑا وفد ہے۔
بھارتی فوک آرٹس کے لئے ایک تاریخی لمحے کے دوران جناب مامے خان ایسے پہلے فوک آرٹسٹ بن گئے ، جنہوں نے کانس فلم فیسٹول میں ہندوستانی دستے کی طرف سے ریڈ کارپیٹ میں قیادت کی ۔
ہندوستان بھر کی فلمی ہستیوں پر مشتمل بھارتی دستے نے چکاچوند ریڈ کارپیٹ پر ہندوستانی سنیما کی گوناگونیت اور لاجواب اور نرالی تصویر پیش کی ۔ 11 ممبروں پر مشتمل دستے نے پلائس ڈیس فیسٹول کی لیجنڈری سیڑھیو ں کی طرف بڑھا ۔بھارتی وفد ایک عالمی سنیما ہب کے طورپر بننے کے لئے ہندوستان کی خواہش کی تمام علامتوں کو لے کر گیا ہے۔
وزیر موصوف کے ہمراہ 10 ہستیوں کے ساتھ تین موسیقی کے شہنشاہ بھی شامل ہیں ، جو بین الاقوامی پیمانے پر بھارت کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ بھارتی سنیما کے مشہور فلم ساز اور اداکار بھی موجود تھے ، جنہوں نے مختلف خطوں ، زبانوں ،اصل دھارے اور او ٹی ٹی کی سربراہی والے سنیما کے مختلف کلائیڈو اسکوپ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔کہانیاں سنانے والو ں کی سرزمین ہندوستان کانس میں اپنے سب سے مضبوط ریڈ کارپیٹ پر اپنی موجودگی کے ذریعہ ایک خوبصورت بیانیہ پیش کررہا ہے ۔
ان فلمی ستاروں میں اداکار نواز الدین صدیقی بھی شامل تھے ، جو کانس فلم فیسٹول میں ایک جانا پہچانا چہرہ رہے ہیں۔دی لانچ باکس یا گینگس آف واسے پور جیسی ان کی فلموں کی اصلیت ان کی کچی اور طاقتور اداکاری یورپی ناظرین میں ایک مخصوص مقام رکھتی ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان ایسی فلمیں بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،جس میں احساسات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
اس وفد میں مختلف علاقائی سنیما کی ہستیوں کو شامل کیا گیا تھا ، اس سے دنیا کو یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ ہندوستان ، جہاں 25 علاقائی فلمی صنعتیں ہیں، اس کے پاس فلم پروڈکشن کے لحاظ سے الگ الگ اور مختلف فلیور س اور اسٹائل ہیں۔ اس سال ساؤتھ کا سنیما سرخیوں میں رہا اور 6 الگ الگ زبانوں میں شوٹ کی گئیں فلموں میں شامل رہے اداکار اور پروڈیوسر آر مادھون ،ہندوستانی سنیما اس چونکادینے والی گوناگونیت کی ایک اچھی مثال تھے۔ ان 6 زبانوں میں تمل ، تیلگو ، ملیالم ، کنڑ ، ہندی اور انگریزی شامل ہیں۔ تیلگو سنیما کے دو سپر اسٹاروں تمنا بھاٹیہ اور پوجا ہیگڑے نے بھی اف وفد کے حصے کے طورپر اپنی موجودگی درج کرائی ۔مسٹر انڈیا جیسی شاندار فلموں کے ڈائریکٹر اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے اس وقت کے چیئر مین کے ساتھ ساتھ شیکھر کپور کے ساتھ ساتھ اداکارو ہ وانی ترپاٹھی ٹیکو نے ،جو سی بی ایف سی کی ممبر بھی ہیں، ہندوستانی وفد میں حصہ لیا۔
ریڈ کارپیٹ پر موجود گی کے اعتبار سے وفد کے ارکان :
- مامے خان ،راجستھان کے مشہور فوک سنگر ۔
- عالمی شہرت یافتہ ڈائریکٹر شیکھر کپور ۔
- اداکارہ پوجا ہیگڑے ۔
- اداکار نوازالدین صدیقی ۔
- اداکار ہ تمنا بھاٹیہ۔
- اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اوروفد کے سربراہ انوراگ ٹھاکر ۔
- اداکار ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر آر مادھو ن ۔
- نامور گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان ۔
- سی بی ایف سی کے چیئرمین اور مشہور فلمی شاعر پرسن جوشی ۔
- پروڈیوسر ، سی بی ایف سی کی ممبر اور بھارتی فلمی ہستی وانی ترپاٹھی ۔
- دو مرتبہ گرینی ایوارڈ یافتہ اور موسیقاررکی کیج ۔
پس منظر :
ہرسال عالمی فلم صنعت کے نامی گرامی لوگوں کو جمع کرنے والا کانس فلم فیسٹول 17سے 28 مئی 2022 تک جاری رہے گا اور یہ بھارتی نمائندوں کے لئے مختلف پروگراموں اور اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں حصہ لینے کا ایک موقع بھی ہوگا۔
ہندوستانی سنیما کی صلاحیت کے جشن کے لحاظ سے اس سال کا فیسٹول خاص اہمیت رکھتا ہے۔کیونکہ مارچیڈوفلم میں ہندوستان اس سال پہلا سرکاری طورپر اعزازی ملک کی حیثیت سے شامل ہوا ہے۔ ہندوستان اگلے کانس فلم فیسٹول میں بھی اعزازی ملک رہے گا، جس کے تحت 5 نئے اسٹارٹ اپس کو ایک موقع دیا جائے گا کہ وہ آڈیو ویژول انڈسٹری کے سامنے خود کو نمایاں کرے۔ 10 پروفیشنلس بھی اینی میشن ڈے نیٹ ورکنگ میں شرکت کریں گے۔کانس فلم فیسٹول کے اس ایڈیشن میں ہندوستان کی شرکت کی ایک اہم جھلک کے طورپر آر مادھون کی تیارکردہ فلم راک ٹرائی کو 19 مئی 2022 کو پلائس ڈیس فیسٹول میں پیش کیا جانا ہے۔
ا
اس گروپ میں سپر اسٹار ، میوزک کمپوزر اے آر رحمان کی موجودگی نے ہندوستانی وفد کے سنیما ٹو گرافک موسیقی کو خراج تحسین پیش کرنے کے ارادے کو نمایاں کیا ہے۔کیونکہ شاید پوری دنیا کے سنیما میں سب سے زیادہ بھارتی سنیما کے ڈی این اے میں ہی ساؤنڈٹریک ایک بڑا رول نبھاتے ہیں ۔ بھارت ملک کے موسیقی کے انتخاب کو نمایاں کرتے ہوئے ریڈ کارپیٹ پر مختلف اقسام کی نمائندگی کی گئی ۔ یہاں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کئے جانے والے نوعمر موسیقار او ر کثیر گریمی ایوارڈ یافتہ رکی کیج نے بھارت کی طرف سے موجودہ دور کی زیادہ نمائندگی کی جھلک پیش کی ۔ راجستھان کے ایک فلم کمپوزر اور فاک سنگر مامے خان نے ہندوستانی سنیما پر فوک ثقافت کے اثر کو پیش کیا۔ فلمی شاعر پرسن جوشی، جنہوں نے بے شمار مقبول گانے لکھے ہیں اور اب فلم سرٹیفکیشن کے لئے سینٹرل بورڈ کے چیئر مین ہیں ، بھی موجود تھے۔
*************
ش ح۔ح ا۔رم
(18-05-2022)
U-5480
(Release ID: 1826255)
Visitor Counter : 252