کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے، گیہوں کی درآمد نوٹی فکیشن میں کچھ راحت کا اعلان کیا ہے اور آرڈرسے پہلے کسٹمز کے ساتھ پہلے ہی سے رجسٹرڈ شدہ گیہو ں کی کھیپ کی اجازت دے دی ہے
Posted On:
17 MAY 2022 1:56PM by PIB Delhi
حکومت نے محکمہ کامرس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی ) کے ذریعہ جاری کردہ گیہوں کی برآمدات پر پابندی سے متعلق اپنے حکم نامہ مورخہ 13 مئی میں کچھ راحت کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیہوں کی جوکھیپیں ،کسٹمز کو جانچ کے لئے حوالے کی گئی تھیں اور انہوں نے ان کو اپنے سسٹمز میں 13 مئی 2022 کو یااس سے پہلے رجسٹرڈ کرلیا تھا، ایسی کھیپیں اب درآمد کی جاسکتی ہیں۔
حکومت نے مصر کے لئے روانہ ایک گیہوں کی کھیپ کی اجازت دی ہے ، جو پہلے ہی کاندھلہ بندرگاہ پر لوڈ کی جارہی تھی۔ یہ حکومت مصر کی درخواست کے بعد کیا گیا ہے، جس میں یہ کہا تھا کہ جو کھیپ کاندھلہ بندرگاہ پر لوڈ کی جارہی ہے ،اسے آنے کی اجازت دی جائے۔ایم / ایس میرا انٹرنیشنل انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ ، وہ کمپنی ، جو مصر کو گیہوں درآمد کرنے میں مصروف تھی، نے ایک درخواست دی تھی کہ 61,500 ایم ٹی گیہوں جس میں سے 44,340 ایم ٹی گیہوں پہلے ہی لوڈ کیا جاچکا ہے اور صرف 17160ایم ٹی لوڈ کیاجاناباقی ہے، کی لوڈنگ کی تکمیل کی جائے ۔حکومت نے فیصلہ کیا کہ 61,500 ایم ٹی کی پوری کھیپ کی اجازت دی جائے اور کاندھلہ سے مصر روانہ کرنے کی اجازت دی جائے ۔
حکومت ہند نے ہندوستان میں مجموعی خورا ک سلامتی صورتحال کے انتظام کی غرض سے اور پڑوسی اور کمزور ممالک، جو گیہوں کی عالمی بازار میں آنے والی اچانک تبدیلیوں سے بری طرح سے متاثر تھے اور مناسب گیہوں کی سپلائی سے محروم تھے ، کی ضروریات کی حمایت کے لئے گیہوں کی درآمدات پر پہلے پابندی لگادی تھی ۔ اس حکم نامے کے مطابق یہ پابندی اُن حالات میں نافذ نہیں ہوگی ، جہاں لیٹر آف کریڈٹ کے واسطے سے نجی تجارت کے ذریعہ پہلے سے عہد بندی کی گئی تھی۔اسی طرح ان حالات پر بھی لاگو نہیں ہوتی ،جہاں حکومت ہند کے ذریعہ دوسرے ممالک کو اجازت دے دی گئی تھی تاکہ وہ اپنی خوراک کی سلامتی کی ضروریات پوری کرسکیں۔
حکم نامے نے تین اہم مقاصد حاصل کئے ہیں: ہندوستان کی خوراک سلامتی کو یقینی بناتا ہے اور مہنگائی پر قابو پاتا ہے، دوسرے ممالک کی مدد کرتا ہے جو خوراک کی کمی سامنا کررہے ہیں اور ایک سپلائر کے طورپر ہندوستان کے اعتماد کو برقرار رکھتا ہے۔ اس حکم نامے کا مقصد یہ بھی ہے کہ گیہوں کی سپلائی کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے گیہوں کی مارکیٹ کو ایک واضح ہدایت دے ۔
*************
ش ح۔ا ک۔رم
U-5452
(Release ID: 1826004)
Visitor Counter : 290