صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے انٹر نیشنل نرسز ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا


ایک مضبوط نرسنگ سیکٹر ایک مضبوط صحت نگہداشت کی تعمیر میں ایک لازمی حصہ ہے ۔ نرسیں نگہداشت کی  روح رواں ہیں:ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

Posted On: 12 MAY 2022 2:22PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکاء سے خطاب کیا۔ انڈین نرسنگ کونسل نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اشتراک وتعاون سے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ انٹرنیشنل نرسز ڈے ایک عالمی پروگرام ہے جو فلورنس نائٹنگل کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے، جو جدید نرسنگ کی بانی ہیں۔ یہ دن صحت نگہداشت میں پوری تندہی سے کام کرکے معاشرے کی خدمت کے لئے نرسوں کی عزت افزائی  اور ان کی خدمات کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔

قوم کے لئے پوری لگن سے خدمات انجام دینے کے لئے  پوری نرسنگ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا کہ نرسیں صحت نگہداشت صنعت میں کلیدی رول ادا کرتی ہیں اور ڈاکٹر اور مریض کے درمیان اہم ترین رابطہ ہیں نرسیں  وہ ہیرو ہیں جو ماتھے پہ شکن ڈالے بغیر دن ہو یا رات مریضوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ نرسیں طبی نگہداشت صنعت میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ جو مریضوں کی دیکھ ریکھ میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔

کووڈ عالمی وباء کے دوران نرس برادری کے نمایاں رول کو سراہتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ کووڈ عالمی وباء کے دوران نرسوں کی خدمات کا شکریہ ادا کرنے کےلئے الفاظ کم پڑجائیں گے۔ ان کی خدمات پرہم انتہائی شکر گزار ہیں اور اس انسانیت نواز پیشے کے ہم پر بے حد احسانات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج صحت کے شعبے میں نرسوں کا سب سے بڑا پیشہ ورانہ گروپ ہے اور اندازاً  طبی  پیشہ ور افراد میں 59 فی صد نرسیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک مضبوط طبی نگہداشت سیکٹر کے لئے مضبوط نرسنگ سیکٹر لازمی ہے۔ نرسیں اسپتال کی بنیاد ہیں۔ یہ لوگ طبی نگہداشت کی روحِ رواں ہیں۔ نرسیں انفرادی اور کمیونٹی طبی نگہداشت میں  کلیدی رول ادا کرتی ہیں۔ نرسنگ میں سرمایہ کاری سے ہم بہتر طبی خدمات اور بیماریوں کی روک تھام کے ذریعہ تمام لوگوں کو صحت نگہداشت کے دائرے میں لاسکتے ہیں۔

نرسنگ سیکٹر میں حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے ایک ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ’’نرسز رجسٹریشن اینڈ ٹریکنگ سسٹم۔ اے لائیو رجسٹریشن آف نرسز‘‘کے بارے میں بتایا جو انڈین نرسنگ کو نسل اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ انڈین نرسز لائیو رجسٹر ایک آن لائن رجسٹری ہے۔ جو اس وقت کام کرنے والے  نرسوں کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات فراہم کرتا ہےاور اس طرح حکومت کو افرادی قوت کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور ہندوستان میں پیشہ ور نرسوں کے سلسلے میں پالیسی وضع کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈین نرسنگ کونسل نے دہلی این سی آر میں ایک ہنر مندی لیب تیار کیا ہے جہاں نرسوں کو جدید ترین طور طریقوں کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتہائی نگہداشت کے پروگرام میں کام کرنے والی نرسوں سے متعلق پروگرام تیار کیا گیا ہے اور بزرگوں اور نفسیاتی معاملوں کے لئے خصوصی تربیت کے کورس تیار کئے جارہے ہیں۔

****

U.No:5289

ش ح۔رف۔ س ا

 


(Release ID: 1824971) Visitor Counter : 161