وزارت سیاحت

یووا ٹورزم کلبس کے قیام کی وزارت سیاحت کی پہل کو سی بی ایس ای کا تعاون حاصل ہے


سی بی ایس ای نے تمام الحاق شدہ اسکولوں کو یووا ٹورزم کلبوں کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں

اسکولوں میں یووا ٹورزم کلب قومی یکجہتی اور ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دیں گے: جناب جی کشن ریڈی

نوجوان ہندوستان اور اس کی ثقافتی، روحانی اور قدرتی ورثہ  کے بہترین سفیر ہیں: وزیر سیاحت

Posted On: 12 MAY 2022 2:09PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت نے آزادی کا امرت مہوتسو’ کی تقریبات کے حصے کے طور پر ‘یووا ٹورزم کلب’ کے قیام کا آغاز کیا ہے۔ یووا ٹورزم کلب کا وژن بھارتی سیاحت کے نوجوان سفیروں کی پرورش اور ترقی کرنا ہے جو بھارت میں سیاحت کے امکانات سے واقف ہوں گے، ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کی تعریف کریں گے اور سیاحت کے لیے دلچسپی اور جذبہ پیدا کریں گے۔ یہ نوجوان سفیر بھارت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے محرک ثابت ہوں گے۔ ٹورزم کلبوں میں شرکت سے ٹیم ورک، انتظام، قیادت جیسی نرم مہارتوں کی نشوونما کے ساتھ ساتھ ذمہ دارانہ سیاحتی طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی اور پائیدار سیاحت کے لیے تشویش کی بھی امید ہے۔

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن وزارت سیاحت کے اقدام کی حمایت کے لیے آگے آیا ہے اور یووا ٹورزم کلب کی تشکیل کے بارے میں سی بی ایس ای سے منسلک تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

اس پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ نوجوان بھارت اور اس کی بھرپور ثقافتی، روحانی اور قدرتی ورثہ کے بہترین سفیر ہیں۔ مختلف اسکولوں میں قائم کیے جانے والے یووا ٹورزم کلب قومی یکجہتی کو فروغ دیں گے اور وزیر اعظم کے ایک بھارت سریشٹھہ بھارت کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔ جناب ریڈی نے مزید کہا کہ طلباء اب گھریلو مقامات سے واقف ہوں گے اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے آلات سے لیس ہوں گے۔ سیاحتی کلب بچوں کو ثقافتی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ان کی ریاستوں اور پڑوس کے بارے میں زیادہ آگاہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ وزیر اعظم کی طرف سے دیکھو اپنا دیش کی پرزور اپیل پر مزید استوار ہے۔

ان کلبوں کے نوجوان ممبران بھارت کے بھرپور تنوع اور اس کی تہذیبی اقدار سے روشناس ہوں گے، اس سے ان کے قوم سے تعلق کے احساس میں اضافہ ہوگا۔ دوسری طرف جیسے جیسے نوجوان سیاحتی سفیر بنیں گے، بھارت دنیا کا پسندیدہ سیاحتی مقام بن جائے گا جس کا ہماری معیشت پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔

سیاحت کی وزارت نے ‘سیاحتی کلبوں کے انعقاد کے لیے اسکولوں کے لیے ہینڈ بک’ کا اشتراک کیا ہے۔ ہینڈ بک مقاصد، آپریشنل حکمت عملیوں کے ساتھ ساتھ مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے مخصوص رہنما خطوط اور تجاویز کا اعادہ کرتی ہے۔ سرگرمیوں کا مجوزہ نمونہ تجویز کردہ ہے اور اساتذہ اور اسکولوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ایک بھارت سریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) پروگرام کے تحت متعلقہ سرگرمیوں کو شامل کریں، مثلاً گھومنے پھرنے، آن لائن یا ای ٹورزم، جوڑی والی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے میں قلم دوست، بھارت کے تنوع، قدرتی وسائل اور مالامال ثقافتی ورثے کی حامل جوڑی والی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی زبان سیکھنا۔

یووا ٹورزم کلب سیکھنے والوں کو سفر اور سیاحت کی اہمیت کو سمجھنے، سیکھنے والوں میں سیاحت اور اس کی اہمیت کے بارے میں جذبہ پیدا کرنے، سیکھنے والوں کو سفر کے مختلف طریقوں کے بارے میں آگاہ کرنے، سیاحت کے ذمہ دارانہ طریقوں کی حوصلہ افزائی، سکھانے اور تبلیغ کرنے، جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔ تلاشی، مہم جوئی اور کھیلوں کی سیاحت اور ابتدائی مرحلے میں سیاحت کے مواقع کے بارے میں بیداری پھیلانا اور سیکھنے والوں کو مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے میں ہنر مند پیشہ ور اور کاروباری بننے کی ترغیب دینا۔

 

برائے مہربانی ٹورزم کلب پر ہینڈ بک کیے لیے یہاں کل کریں

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 5292)



(Release ID: 1824944) Visitor Counter : 201