بھارتی چناؤ کمیشن

الیکشن کمیشن تمام ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف الیکٹرول افسروں کا اجلاس منعقد کیا


نامزد سی ای سی جناب راجیو کمار نے سی ای او سے انتخابی عمل کو مزید منظم کرنے کی گزارش کی

Posted On: 12 MAY 2022 4:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی:12؍مئی2022:

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج نئی دہلی میں تمام ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام خطوں کے چیف الیکٹرول افسروں کا ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس دو روزہ اجلاس کا انعقاد پانچ ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے تجربات اور معلومات کو ساجھا کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابی منصوبہ ، اخراجات کی نگرانی، رائے دہندگان کی فہرست، آئی ٹی کا استعمال، ڈاٹا نظم،   ای وی ایم؍وی وی پی اے ٹی، شکایتوں کا وقت پر حل، سوئپ پر موضوعاتی بات چیت کے ساتھ ساتھ حکمت عملی اور رائے دہندگان تک رسائی، میڈیا اور مواصلات جیسے ایشوز پر غور و خوض کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

 

001.jpg

 

اپنے خطاب کے دوران سی ای سی جناب سشیل چندرا نے کہا کہ اس طرح کے اجلاس ایک دوسرے سے تجربات ساجھا کرنے  اور سیکھنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔چیف الیکٹرول افسروں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وباء کے درمیان ہوئے اِن پانچ ریاستوں کے انتخابات قابل ذکر ہے اور اِس کا کوئی پچھلی مثال یا حوالہ نہیں ملتا۔غیر معمولی صورتحال نے فیزیکل ریلیوں پر پابندی لگانے، ڈیجیٹل تشہیر کو بڑھاوا دینے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہفتہ وار تجزیہ کرنے سے غیر معمولی حل نکالنے میں بڑی مدد ملی۔

سی ای سی جناب چندرا نے نامزد گی سے لے کر ووٹنگ تک پورے انتخابی عمل کے توسط سے رائے دہندگان کے لئے خدمات کو مسلسل بہتر  بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔آگے چل کر انہوں نے تفصیل سے ذکر کیا کہ سی ای او ریاستوں میں ہندوستان کے الیکشن کمیشن کا چہرا ہیں اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے دستیاب اور موجود رہیں گے۔مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے سی ای او سے نظم پر مبنی اصلاح اور ووٹروں کی سہولت میں بہتری کے لئے ای سی آئی کو مستقل ردعمل مہیا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے سی ای او سے پوری دنیا کے لئے انتخابی انتظام میں اپنی اعلیٰ ترین روایتوں اور اختراعت کی نمائش کرنے کےلئے اپنی رسائی اور مواصلات کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔

سی ای سی نے الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار کو مبارکباد دی، جنہیں نئے چیف الیکشن کمشنر کے طورپر نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اُن کی قیادت میں نِت نئی بلندیاں حاصل کریں۔

الیکشن کمشنر اور نامزد چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے چیف الیکٹرول افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے ذریعے مہیا کئے گئے مینڈٹ کے ساتھ الیکشن کمیشن نے یہ یقینی بنانے کے لئے بے حد مضبوط داخلی نظام اور روایتوں کو فروغ دیا ہے کہ انتخابات  ایک آزاد اور غیر جانب دارانہ عمل ہے، جس میں ہر ووٹر آسانی کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے۔پچھلی سات دہائیوں کی وراثت کے ساتھ ای سی آئی نے دیگر جمہوریتوں کے لئے قابل عمل ، زندہ اور شفاف  عمل قائم کئے گئے ہیں۔بہار میں اور وباء کے درمیان پانچ ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے انتخابات تک انتخاب کرانے کےاپنے تجربات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سفر چیلنجز اور سبق سے بھرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی صورتحال نے فوری فیصلہ لینے اور غلط معلومات دینے والے اندراج کو درست کرانے جیسے ایسے بہت سے عمل ہے، جو الیکشن کمیشن کو کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے جناب چندرا کی مدت کار کے دوران شروع ہوئے اصلاح کے سفر کو آگے بڑھانے پر زور دیا ، تاکہ انتخابی عمل کو مزید منظم کیا جاسکے۔

اپنے خطاب کے دوران جناب کمار نے کہا کہ جہاں انتخابی نظام کی رسائی اور شفافیت کو بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے، وہیں الیکشن کمیشن نے تین اہم اسٹیک ہولڈرز ، رائے دہندگان ، سیاسی پارٹیوں اور انتخابی نظم سے جڑے افسران پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مکمل آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کو منظم کیا ہے۔انہوں نے سی ای او سے جدید ترین پیش رفت کے عین مطابق ہونے کے لئے آئی ٹی کارکنان کی تربیت سمیت اپنے آئی ٹی سسٹم کو مضبوط کرنے پر بھی اصرار کیا۔

الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے اپنے خطاب میں ہندوستان کے صدر جمہوریہ کے دفتر کے لئے مجوزہ انتخابات کے ضمن میں ریاستوں میں رسد کے انتظام سمیت اگلے کچھ مہینوں کے لئے سی ای او کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ سی ای او کو اِس کم مدت کا استعمال انتخابی نظام کی بنیادی خصوصیات کو مضبوط کرنے اور ان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے کرنا چاہئے، جس میں ووٹر لسٹ کی تجدید کاری، انتخابی مراکز پر بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری، ای وی ایم ؍وی وی پی اے ٹی  ذخیرہ اور افسران کے رکھ رکھاؤ اور تربیت کے ساتھ ساتھ صلاحیت سازی بھی شامل ہے۔ انہوں نے سی ای او کو ووٹر سے بہتر طریقے سے جوڑنے کے لئے جدید سوئپ پالیسیوں کو لاگو کرنے کے لئے بھی کہا۔

جناب پانڈے نے وبا ء کے درمیان مشکل اور چیلنج سے بھرے وقت کے دوران اسمبلی انتخابات کروانے میں ان کی قیادت کے لئے سی ای سی سشیل چندرا کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وباء کے دوران ہندوستان میں انتخاب کے انعقاد کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

 

004.jpg

 

اجلاس کے دوران کمیشن نے آج ای سی آئی رسالہ ’مائی ووٹ میٹرس‘ کے جدید ترین شمارے کا اجراء کیا۔سہ ماہی رسالے کے اس شمارے میں 2022 ء میں پانچ انتخاب والی ریاستوں کے ذریعے کی گئی پہل اور کوششوں کے ساتھ ساتھ انتخابی کہانیوں پر مضامین بھی شامل ہیں، جس کا ای لنک:: https://eci.gov.in/files/file/14171-my-vote-matters-vol-iii-issue-2/

کمیشن نے الیکشن اسٹیٹسٹکس پاکیٹ بک کا بھی اجراء کیا۔اس کتابچے میں پیش کیا گیا ڈاٹا   2017ء سے 2021ء تک ملک کے ذریعے کئے گئے انتخابی سفر پر ایک دلچسپ مکالمہ کرتا ہے۔ اِس میں اِس مدت کے دوران راجیہ سبھا اور وِدھان پریشدوں کے تمام انتخابات کے اہم حصے شامل ہیں۔

 

005.jpg

 

’مائی ووٹر میٹرس‘ اور الیکشن اسٹیٹسٹکس پاکیٹ بک کے ساتھ کمیشن نے 1957 سے 1977 کے درمیان ہوئے سات عام انتخابات کی کہانی رپورٹ بھی دوبارہ جاری کی ہے۔کہانی رپورٹ ایک مربوط دستاویز ہے۔

انتخاب والی پانچ ریاستوں کے سی ای او نے حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران اپنائے گئے اپنے تجربات، سبق اور جدید روایتوں کے بارے میں ایک مختصر پیشکش دی۔

 

006.jpg

 

اجلاس میں تمام ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام تمام ریاستوں کے چیف الیکٹرول افسران، سینئر ڈی ای سی ، ڈی ای سی،ڈی جی اور کمیشن کے دیگر اعلیٰ حکام نے حصہ لیا۔دوسرے دن بختاور پور میں شروع کئے گئے نئے متحدہ انتخابی احاطے کے دورے کے ساتھ ساتھ منظم رائے دہندگان کی تربیت اور انتخابی شراکت داری (سوئپ)کی حکمت عملی پر ایک الگ سے بحث و مباحثہ بھی مقرر ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5301)



(Release ID: 1824883) Visitor Counter : 114