اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی اور اتر پردیش کے جل شکتی وزیر جناب سوتنتر دیو سنگھ کل اتر پردیش کے پٹوائی، رامپور میں ملک کے سب سے پہلے ’’امرت سروور‘‘ کا افتتاح کریں گے


’’امرت سروور‘‘ کی تعمیر وزیر اعظم جناب نریندر مودی  سے ملنے والی حوصلہ افزائی اور وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں کی گئی ہے: جناب نقوی

Posted On: 12 MAY 2022 2:22PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی اور اتر پردیش کے جل شکتی وزیر جناب سوتنتر دیو سنگھ کے ذریعے 13 مئی، 2022 کو پٹوائی، رامپور (یوپی) میں ملک کے سب سے پہلے ’’امرت سروور‘‘ کا افتتاح کیا جائے گا۔

جناب نقوی نے آج نئی دہلی میں کہا کہ اس شاندار ’’امرت سروور‘‘ کی تعمیر وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملنے والی حوصلہ افزائی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شاندار ’امرت سروور‘ کو بہت ہی کم وقت میں تیار کرنے میں عام لوگوں، گاؤں کے باشندوں کی حصہ داری اور تعاون اور گرام پنچایت اور ضلع انتظامیہ کی تیزی نے اہم رول ادا کیا ہے۔

IMG-20220511-WA0071.jpg

جناب نقوی نے کہا کہ پچھلے مہینے ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیر اعظم نے رامپور کے پٹوائی میں واقع اس ’امرت سروور‘ کا ذکر کیا تھا۔

’’من کی بات‘‘ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا تھا، ’’مجھے یہ جان کر اچھا لگتا ہے کہ امرت سروور کا عہد کرنے کے بعد کئی جگہوں پر تیز رفتار سے کام شروع ہو گیا ہے۔ مجھے یو پی کے رامپور کی گرام پنچایت پٹوائی کے بارے میں پتہ چلا ہے۔ گرام سبھا کی زمین پر ایک تالاب تھا، لیکن وہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر سے بھرا ہوا تھا۔ کافی محنت سے، مقامی لوگوں کی مدد سے، مقامی اسکولی بچوں کی مدد سے، پچھلے کچھ ہفتوں میں اس گندے تالاب کو بدل دیا گیا ہے۔ اب اس جھیل کے کنارے رٹیننگ وال، باؤنڈری وال، فوڈ کورٹ، فوارے اور لائٹنگ جیسے کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔ میں رامپور کی پٹوائی گرام پنچایت، گاؤں کے لوگوں، وہاں کے بچوں کو اس کوشش کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

IMG-20220512-WA0012.jpg

جناب نقوی نے کہا کہ پٹوائی کا یہ ’’امرت سروور‘‘ نہ صرف ماحولیات کی حفاظت اور آبی تحفظ میں مدد کرے گا، بلکہ ارد گرد کے علاقوں کے لوگوں کے لیے بھی توجہ کا مرکز ہوگا۔ اس ’’امرت سروور‘‘ میں مختلف قسم کی تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ کشتی کی سیر جیسی سہولت بھی دستیاب ہے۔

اتر پردیش کے وزیر مملکت جناب بلدیو سنگھ اولکھ، رامپور ضلع پنچایت چیئرمین جناب خیالی رام لودھی، ملک ایم ایل اے محترمہ راج بالا، مراد آباد کے کمشنر جناب انجنیہ کمار سنگھ، رامپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جناب رویندر کمار مندار، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر محترمہ غزل بھاردواج اور دیگر  اہم شخصیات اس موقع پر موجود رہیں گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5288



(Release ID: 1824792) Visitor Counter : 129