جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
جناب بھگونت کھوباانٹرسولریوروپ 2022 میں شرکت کے لیے میونخ پہنچ گئے ہیں
وزیرموصوف نے ہند نژاد افراد سے ملاقات کی
ہندوستان، اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی خاطر الیکٹرک گاڑی کی تیاری کے لیے بڑے مواقع کی پیشکش کررہا ہے: جناب کھوبا
وزیرموصوف نے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے آر ای صنعت کے ساتھ بات چیت کی
وزیر موصوف ’’ہندوستان کی شمسی توانائی مارکیٹ‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطبہ پیش کریں گے
Posted On:
12 MAY 2022 11:10AM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا آج انٹرسولر یوروپ 2022 کی تقریب میں شرکت کے لیے جرمنی کی دارالحکومت میونخ پہنچ گئے ہیں۔وزیرموصوف آج سرمایہ کاری کے فروغ کی کی تقریب میں’’ہندوستان کی شمسی توانائی مارکیٹ‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔
ہندوستان -جرمنی توانائی فورم (آئی جی ای ایف)کے ڈائریکٹر جناب ٹوبیاس ونٹر اور قومی شمسی توانائی فیڈریشن آف انڈیا کے سی ای او جناب سبرامنیم پلی پکا نے وزیرموصوف کا خیرمقدم کیا۔مرکزی وزیرمملکت نے میونخ میں ہندنژاد افراد سے ملاقات کی ۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیرمملکت جناب بھگونت کھوبا نے ایک الیکٹرک گاڑی میں سفر کیا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، اپنے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع کی پیشکش کررہا ہے۔
وزیرموصوف نے دنیا کی معروف آر ای صنعتی کمپنی کے گروپ سربراہان کے ساتھ یکے بعد دیگرے تبادلہ ٔ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری اورآرای مینوفیکچرس کے لیے ہندوستان کی جانب سے پیش کیے جارہے مواقع سے انہیں واقف کرایا ۔
*************
ش ح ۔ ع ح ۔ ج ا
U. No.3277
(Release ID: 1824630)
Visitor Counter : 130