کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

عمان کے ایک اعلیٰ سطح کے اورکثیر شعبہ جاتی وفد کا 10تا14مئی 2022بھارت کا دورہ


بھارت –عمان مشترکہ کمیشن کی میٹنگ (جے سی ایم )کی میٹنگ اورمتعدد بی ٹو بی تقریبات ، صنعتی برادری کے مابین تبادلۂ خیال اورسرمایہ کاروں کی میٹنگیں ، ایجنڈے میں شامل ہیں

اس دورے کی بدولت بھارت اورعمان کے درمیان پہلے سے ہی موجود قریبی اور پرجوش اقتصادی تعلقات  کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی

Posted On: 10 MAY 2022 11:30AM by PIB Delhi

سلطنت عمان کے کامرس ، صنعت اورسرمایہ کاری کے فروغ کے وزیرعزت مآب جناب قیص بن محمدال یوسف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا کثیرشعبہ جاتی وفد 10مئی تا 14مئی 2022بھارت کا دورہ کررہاہے ۔ 48رکنی وفد میں ، صحت ، ادویہ سازی ، کان کنی ، سیاحت ، ٹیلی مواصلات ، توانائی ، جہازرانی اور زمین جائیداد سمیت مختلف النوع شعبوں کے سرکردہ افسران اورکاروباری نمائندے شامل ہیں ۔

اس دورے کے دوران ، دونوں ملکوں نے سرکردہ افسران ، نئی دہلی میں 11مئی کو منعقد ہونے والے بھارت ، عمان مشترکہ کمیشن کی میٹنگ (جے سی ایم ) کے دسویں اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اس اجلا س کی صدارت مشترکہ طورپر حکومت ہند کے کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے عزت مآ ب مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل اورسلطنت عمان کے کامرس ، صنعت اورسرمایہ کاری کے فروغ کے عزت مآب وزیر ، محترم جناب قیص بن محمدال یوسف کریں گے ۔

عمان کے وفد کا یہ دورہ ایک ایسے اہم وقت ہورہاہے کہ جب دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت ، مالی سال 22-2021میں 82فیصد سے بڑھ کر 9.94ارب ڈالر ز تک پہنچ گئی ہے اس دورے کی بدولت ، دونوں ملکوں کے مابین  پہلے سے موجود قریبی اور پُرجوش اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا ایک شاندار موقع فراہم ہوگا۔

12مئی 2022کو فکّی اورعمان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری  مشترکہ طورپر بھارت –عمان مشترکہ کاروباری کاؤنسل (جے بی سی ) کی ایک میٹنگ منعقد کریں گے ۔ جے بی سی میں دونوں فریقوں کے عزت مآب وزراء شرکت کریں گے اورحاضرین سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بھارت اورعمان کی کاروباری برادریوں کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال بھی کریں گے ۔ دورے پرآئے عمان کے وفد کے ہندوستان میں قیام کے دوران  نئی دہلی میں اورممبئی میں متعدد دیگرپروگراموں کا بھی انعقاد کیاجائے گا ۔ جن میں بی ٹی بی تقریبات ، صنعتی برادری کے درمیان ملاقاتیں ، سرمایہ کاروں کے مابین میٹنگیں بھی منعقد کئے جانے کا پروگرام ہے ۔
 

*****

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-5203


(Release ID: 1824097) Visitor Counter : 123