مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبلیو پی سی ونگ، محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن نے سال 2022 کے لیے چنئی، نئی دہلی، حیدرآباد اور کولکاتا مراکز پرآر ٹی آر (اے)  امتحان کا شیڈول جاری کیا

Posted On: 09 MAY 2022 12:12PM by PIB Delhi

ٹیلی کمیونی کیشن، وزارت مواصلات، حکومت ہند، نے سنہ 2022 کے لیے چنئی، نئی دہلی، حیدرآباد اور کولکتہ مراکز پر ریڈیو ٹیلی فونی محدود (ایرو) امتحان کا شیڈول جاری کیا ہے۔ اس سے متعلق ایک نوٹس ٹیلی کمیونیکیشنز کے محکمہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ ( https://dot.gov.in/spectrummanagement/release-rtr-exam-schedule-chennai-new-delhi-hyderabad-and-kolkata-centres-year )

مواصلات کی وزارت کے  ٹیلی کمیونی کیشن کا محکمہ، وائرلیس پلاننگ اور کوآرڈنیشن ونگ انڈین وائر لیس ٹیلی گرافی  (کمرشیل ریڈیو آپریٹرس کی مہارت کے سرٹیفکٹ اور وائرس لیس ٹیلی گرافی کو چلانے کے لئے لائسنس) کے قواعد 1954  اور ما بعد کی ترمیمات کے تحت  ایرو موبائل خدمت     کو چلانے کے لئے ریڈیو ٹیلی فونی ریسٹریکٹڈ (ایرو)  مہارت کے سرٹیفکیٹ   اور  لائسنس  دینے کے لئے امتحانات  منعقد کرے گا۔ امتحان  کا شیڈیول حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

سینٹر

امتحان شروع ہونے کی تاریخ (عارضی)

متعلقہ آر ایل او پر  درخواست کی ہارڈ کاپی حاصل کرنے کی  عارضی تاریخ

نوٹس میں مذکور  ٹیبل-2 کے مطابق  ریجنل لائسنسنگ آفیسر (آر ایل او) کو  ہارڈ کاپی بھیجی جانی ہے

شروع ہونے کی تاریخ

آخری تاریخ

  1.  

چنئی

27-06-2022

07-05-2022

21-05-2022

چنئی

  1.  

نئی دہلی

22-08-2022

15-06-2022

30-05-2022

نئی دہلی

  1.  

حیدر آباد

17-10-2012

15-08-2022

30-08-2022

حیدر آباد

  1.  

کولکاتا

12-12-2022

15-10-2022

30-10-2022

کولکاتا

 

نوٹس میں کہا گیا ہے، ’’اوپر کی تاریخیں (ٹیبل میں مذکور) عارضی ہیں، اس لیے اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔ تاہم داخلہ لینے والے امیدواروں کو محکمہ ٹیلی کام (ڈی او ٹی  ) کی ویب سائٹ کے ذریعے صحیح تاریخوں کے لیے مطلع کیا جائے گا اور امتحان کے مقام کی تصدیق محکمہ ٹیلی کام (ڈی او ٹی ) کی ویب سائٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ امتحان سے وابستہ تمام امیدواروں، ایگزامنرز، کوآرڈینیٹروں اور دیگر عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ  کووڈ – 19  کے رہنما خطوط/ ایس او پیز  پر عمل کریں۔

یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ درخواست کی ہارڈ کاپی مقررہ مدت کے اندر  متعلقہ (ریجنل لائسنسنگ آفیسرز)  آر ایل اوز  کو جمع کرائی جائے جیسا کہ اوپر ٹیبل  ایک  میں مذکور ہے۔

*****

ش ح۔ ا ک۔ ق ر۔

9516U-                          

 


(Release ID: 1823826) Visitor Counter : 179