امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

لیگل میٹرولوجی ایکٹ، 2009 کو غیر مجرمانہ بنانے پر بحث کے لیے قومی ورکشاپ


غیر ضروری مداخلت کو ہٹا کر اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے ذریعے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ایل ایم ایکٹ کو مجرمانہ قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 9 مئی کو وگیان بھون میں ورکشاپ کی صدارت کریں گے

Posted On: 08 MAY 2022 12:26PM by PIB Delhi

امور صارفین کا محکمہ 9 مئی 2022 کو ایک روزہ ’ لیگل میٹرولوجی ایکٹ، 2009 پر قومی ورکشاپ‘ کا انعقاد کر رہا ہے، جس کا مقصد صارفین اور صنعتوں کے  درمیان  توازن  قائم رکھتے ہوئے لیگل میٹرولوجی ایکٹ، 2009 کو غیر مجرمانہ قرار دینے کے معاملے پر تمام  متعلقین کی رائے حاصل کرنا ہے۔ غیر ضروری مداخلت کو ہٹا کر کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرانے کے لیے  لیگل میٹرولوجی  ایکٹ 2009 کو غیر مجرمانہ قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ اس  ورکشاپ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کاروبار پر بوجھ  میں اضافہ  اور  اقتصادی  ترقی میں رکاوٹ  ڈالے بغیر  غیر میعاری اوزان اور پیمائش کے استعمال اور غلط معلومات فراہم کراتے ہوئے صارفین  کے  سات ناانصافی نہ ہو۔ اس ورکشاپ کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے لیگل میٹرولوجی ایکٹ کو غیر مجرمانہ قرار دے کر کامیابی کی نشاندہی کرنے کے واسطے متعلقین  سےمشورہ حاصل کرنا ہے۔

اس ورکشاپ کی صدارت  امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم، ٹیکسٹائل،  کامرس اور  صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کریں گے۔ امورِ صارفین، خوراک اور عوامی نظام  تقسیم، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا  کی  تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی چوبے اور امورِ صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور دیہی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی بھی اس موقع پر شرکاء سے خطاب کریں گی۔

لیگل میٹرولوجی ایکٹ، 2009 کو جرم سے پاک کرنے پر غور کئے جانے کے لئےاہم  معاملات یہ ہیں: کاروبار پر بوجھ کو کم کرنا اور سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرنا؛ اقتصادی ترقی اور صارفین کے مفاد کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنا؛ مینز ری (بری  مجرمانہ منشا) مجرمانہ ذمہ داری عائد کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے ، اس لئے  عدم تعمیل یعنی لاپروائی  یا نادانستہ کوتاہی اور عدم تعمیل  کو دہرانے والے عادی مجرموں کا موازنہ کرتے ہوئے دھوکہ دہی کی نوعیت کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

تمام متعلقین بشمول وزراء، سکریٹریز، ریاستی حکومتوں کے کنٹرولرز آف لیگل میٹرولوجی، صنعتوں، وی سی اوز  وغیرہ ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-5133

                          



(Release ID: 1823642) Visitor Counter : 122