سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کاروبار میں آسانی سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کا مسودہ - تجارتی سرٹیفکیٹ

Posted On: 07 MAY 2022 10:38AM by PIB Delhi

سڑکوں پر نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے 5.5.2022 کو نوٹیفکیشن کا ایک مسودہ  شائع کیا ہے جس کا تعلق تجارتی سرٹیفکیٹ سے متعلق سنٹرل موٹر وہیکل رولز مجریہ 1989 کی بعض دفعات میں ترامیم سے ہے۔

یہ تجارتی سرٹیفکیٹ صرف ان گاڑیوں کی صورت میں مطلوب ہے جو نہ تو باقاعدہ طور پررجسٹرڈ ہیں اور نہ ہی عارضی طور پر۔ ایسی گاڑیاں صرف موٹر گاڑیوں کے ڈیلر/ مینوفیکچرر/ امپورٹر کے پاس ہو سکتی ہیں یا پھر کسی ٹیسٹ ایجنسی کے پاس جس کی ضابطہ 126 میں یا مرکزی حکومت کی طرف سے متعین کسی ادارے میں وضاحت ہو۔

کاروبار میں آسانی’ کو فروغ دینے کی کوشش میں،یہ تجویز کی گئی ہے کہ ایسی ایجنسی واہن پورٹل پر ایک ہی درخواست میں متعدد قسم کی گاڑیوں کے لئے تجارتی سرٹیفکیٹ اور ٹریڈ رجسٹریشن مارک کی خاطر الیکٹرانک وسائل کے ذریعے درخواست دے سکتی ہے۔ آر ٹی او جانے کی ضرورت نہیں۔ تجارتی رجسٹریشن نمبروں کی تعداد کی بنیاد پر فیسوں کو باضابطہ بنانے کی بھی تجویز رکھی گئی ہے۔ مزیدیہ کہ تجارتی سرٹیفکیٹ اور رجسٹریشن کے نشانات چونکہ آن لائن یعنی الیکٹرانک طور پر پورٹل پر الاٹ کئے جانے کی تجویز ہے اس لئے تجارتی سرٹیفکیٹ کے کھو جانے یا پھٹ جانے کی اطلاع سے متعلق تعمیل اور نقل جاری کرنے کی درخواست کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے۔ تجارتی سرٹیفکیٹ کی میعاد 12 ماہ سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔

یہاں کلک کرئں گزٹ نوٹشن ک   دیکھنے کے لئے ۔

 

ش ح۔ع س ۔ ک ا

 


(Release ID: 1823441) Visitor Counter : 161