وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ماہی پروری ، مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر نے پروجیکٹ ارتھ  اور ای این اے سی ٹی یو ایس  آئی آئی ٹی دلی کے طلباء کو ایک ‘‘گوکاشت ’’ مشین  حوالے کی

Posted On: 06 MAY 2022 12:28PM by PIB Delhi

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج پروجیکٹ ارتھ  اور ای این اے سی ٹی یو ایس  آئی آئی ٹی دلی کے طلباء کوگائے  کے سوکھے گوبر سے لٹھے ٖ(لاگ) بنانے والی ایک ‘‘ گوکاشت ’’ مشین حوالے کی ۔

گائے کے گوبر سے لٹھے تیار کرنے والی اس مشین کا استعمال  ایندھن کے طورپر جلانے کے لئے لٹھے کی شکل کا  گوبر استعمال  کیاجاسکتا ہے۔اس کے لئے گوبر اور دھان کے برادے  کو مشین  میں  ڈالا جاتا ہے ، مشین اس برادے کو باریک کرکے اور اس کا مرکب بناکر اسے لٹھے کی شکل میں ڈھالتے ہیں۔  اس کے بعد ان لٹھوں کو دھوپ میں سکھایاجاتا ہے اور بعد میں  الگ الگ کاموں کے لئے ایندھن کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ مشین ہردن  تین ہزار کلوگرام  گوبر کا استعمال کرکے 1500 کلوگرام  گوبر کے لٹھے تیارکرسکتی ہے،جس کا استعمال پانچ سے سات لاشو ں  کی آخری  رسومات کے لئے جلانےو الی لکڑیوں کے طورپر کیاجاسکتا ہے اوراس طرح  ہر آخری رسومات میں    جلائےجانے والے دو درختوںکوبچایاجاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کا یہ بھی مقصد ہے کہ اس سے گؤشالاؤں کوہرمہینے  ایک لاکھ 50000 سے ایک لاکھ 70000 کلوگرام گوبر کو ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی۔ 

گائے کے گوبر پر مبنی لٹھے بنانے والی  مشین  گؤ شالاؤں  کو  اپنے کچڑے کو ٹھکانے لگانے کے مسائل  کو دور کرنے میں   بھی  معاون ثابت ہوگی اور جس جگہ ہر اس مشین کولگایا جاتا ہے وہا رہنے والے  اور آس  پاس دیہی باشندوں کے لئے  یہ ایک اضافی روزگار کا ذریعہ  ہوگا ۔اس کے ساتھ  ہی یہ جنگلی درختوں کی کٹائی کو کم کرنے میں بھی مدد کرے گی۔

اس طرح  کی مشین سے  دودھ  نہ دینے والی گایوں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے میں مدد ملے گی اور  اس طرح  گئو شالہ میں رہنے والی سبھی گایوں کے لئے  دولت کی پیداوار ہوگی ۔

*************

ش ح۔ع ح  ۔رم

U-5089



(Release ID: 1823223) Visitor Counter : 131