وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اپریل 2022 کے لیے مسلح افواج کے اہلکاروں کو پنشن تقسیم نہ کئے جانے  کے بارے میں  وضاحت

Posted On: 04 MAY 2022 1:29PM by PIB Delhi

دفاعی پنشن یافتگان کو ماہ اپریل 2022 کی  پنشن تقسیم نہ کئے جانے کے بارے میں  میڈیا اور سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ تمام متعلقیں کی معلومات کے لیے درج ذیل وضاحت جاری کی جا رہی ہے۔

تمام پنشن یافتگان کے لئے  ماہانہ پنشن کے حصول کو جاری رکھنے کے لیے سالانہ پہنچان کو  مکمل کیا جانا لازمی ہے، جو کہ عام طور پر نومبر 2021 کے مہینے میں پنشن تقسیم کرنے والی ایجنسیوں کے طور پر کام کرنے والے تمام بینکوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ کووڈ کی صورتحال کی وجہ سے حکومت نے 30 نومبر 2021 کو سالانہ شناخت کے لیے ونڈو کو 31 مارچ 2022 تک  کے لئے آگے بڑھا دیا تھا۔

اس کے مطابق،  31 مارچ 2022 تک  پانچ لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان کو کامیابی کے ساتھ ماہانہ پنشن تقسیم کی گئی۔ان میں 4.47 لاکھ  ایسے پنشن یافتگان بھی  شامل ہیں جو لیگیسی  سسٹم سے اسپرش (یکم جنوری 2016 کے بعد ریٹائر ہونے والے) کی  جانب آئے ہیں۔

لیکن ماہ  اپریل 2022 کی  پنشن کی پروسیسنگ کے دوران پتہ چلا کہ  تقریباً 3.3 لاکھ پنشن یافتگان کی سالانہ شناخت  اپ ڈیٹ نہیں کی گئی ہے۔ پنشن تقسیم کرنے والے تمام بینکوں کو اس سلسلے میں  ایک فہرست  بھیجی گئی کہ وہ  اپنے پاس  دستیاب اپ ڈیٹ شدہ شناختی ڈاٹا، اگر کوئی ہو، فراہم کرائیں اور اس کے نتیجے میں 25 اپریل 2022 تک اسپرش پر 2.65 لاکھ سے زیادہ پنشن یافتگان کی شناخت کی صورتحال کو  اپ ڈیٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان تمام پنشن یافتگان کے لیے پنشن کی کامیاب  پروسیسنگ کی گئی۔

 لیکن بینک،  (جن کا ذکر اوپر  پنشن تقسیم کرنے والی ایجنسی کے طور پر ہوا ہے) 58275 پنشن یافتگان کی شناخت کی تصدیق نہیں کر سکے اور نہ ہی ماہانہ کلوزنگ کے وقت تک اسپرش پر ان کی شناخت  کی براہ راست اپ ڈیٹ موصول ہوئی۔ اس لیے ان پنشن یافتگان کو 30 اپریل 2022 تک ان کی اپریل  پنشن کی  ادائیگی  نہیں کی گئی۔

 ایسے پنشن یافتگان  کو مشکلات سے بچانے کے لیے ان 58275 پنشن یافتگان کو ایک ہی بار دی جانے والی یہ خصوصی چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ  25 مئی 2022 تک اپنی شناخت  اپ ڈیٹ کرالیں۔

 اپریل 2022 کے مہینے کی پنشن اب  پروسیس کی گئی ہے  اور  4 مئی 2022 کو دن ختم ہونے  تک پنشن یافتگان کے کھاتوں میں بھیج دی جائے گی۔ ایسے تمام  پنشن یافتگان  کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے زیر التواء سالانہ شناخت کے بارے میں بتایا گیا  ہے۔

 شناخت کے لیے پنشن یافتگان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے قریب ترین سی ایس سی (https://findmycsc.nic.in) سے رابطہ کریں  اور اسپرش پی پی او نمبر کا استعمال کرتے ہوئے اور  پی ڈی اے  کو اسپرش پی سی ڈی اے (پی) کے طور پر سلیکٹ کرتے ہوئے  جیون پرمان کے ذریعہ اپنی سالانہ شناخت کو اپ ڈیٹ کرائیں۔

ڈیفنس اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ سمیت وزارت دفاع  میں  مختلف کاموں اور طریقہ کار میں شفافیت لانے  اور کارکردگی کو بہتر  بنانے کے مقصد سے ایک بڑی تبدیلی کی جارہی ہے۔ لیگیسی سسٹم  کے ڈیجیٹائزیشن اور  جدید کاری کے وسیع تر ایجنڈے کے ساتھ، وزارت دفاع کی ایک پہل کے طور پر سسٹم فار پنشن ایڈمنسٹریشن (رکشا) (اسپرش) کا تصور کیا گیا تھا تاکہ دفاعی پنشن یافتگان  کو پنشن کو  ڈیجیٹل انڈیا،  ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) اور کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے حکومت کے  وژن کے مطابق  پنشن کے انتظام کا ایک جامع حل فراہم  کرایا جائے۔

 اسپرش پورٹل تک رسائل کے لئے  لنک:  https://sparsh.defencepension.gov.in /  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-0000


(Release ID: 1822678) Visitor Counter : 206