صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد  189.23  کروڑ  سے تجاوز کرگئی


12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے  لئے 2.91 کروڑ  سے زائد ویکسین ڈوز لگائی گئیں

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداداس وقت 19,500  ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3,157 نئے معاملات سامنے آئے

شفایابی کی شرح فی الحال   98.74  فیصد ہے

جانچ کے بعد متاثر پا ئے جانے و الے افراد کی ہفتہ وار شرح اس وقت  0.70  فیصد ہے

Posted On: 02 MAY 2022 9:22AM by PIB Delhi

ہندوستان  میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی تعداد  آج صبح 7 بجے تک کی عبوری   رپورٹوں کے مطابق 189.23  کروڑ (1,89,23,98,347) سے تجاوز کرگئی ہے۔یہ سنگ میل  2,33,82,216  سیشن کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے۔

12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے لئے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل 16 مارچ 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اب تک  2.91 کروڑ (2,91,84,303 ) سے زیادہ  نوعمر لوگوں کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 59 سال کے عمر والے افراد کے لئے کووڈ-19 کی احتیاطی خوراک دیئے جانے کا پروگرام 10 اپریل 2022 کو شروع کیا گیا تھا اور اس کے تحت اب تک   4,68,211 لوگوں کو احتیاطی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مجموعی ٹیکہ کاری کا احاطہ

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

10405286

دوسری خوراک

10018279

احتیاطی خوراک

4826907

 

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

18416017

دوسری خوراک

17542655

احتیاطی خوراک

7676240

 

12 سے 14 سال کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

29184303

دوسری خوراک

7473238

 

15 سے 18 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

58504051

دوسری خوراک

42470455

18سے44برس کی عمرکےگروپ کےافراد

پہلی خوراک

555807763

دوسری خوراک

478970571

احتیاطی خوراک

182461

45 سے 59 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

202939505

دوسری خوراک

188174408

احتیاطی خوراک

597957

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

126879158

دوسری خوراک

117242958

احتیاطی خوراک

15086135

احتیاطی خوراک

2,83,69,700

کل تعداد

1,89,23,98,347

 

مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے رجحانات  کے بعد ہندوستان میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد  مزید کم ہو کر آج   19,500   ہوگئی  جو ملک کے مجموعی پازیٹو معاملات کا 0.05   فیصد ہے۔

 

 

نتیجے کے طور پر ، اس وقت ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح 98.74  فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,723   مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور اس طرح شفایاب ہونے و الے مریضوں کی مجموعی تعداد (عالمی وبا کے آغاز سے )اس وقت 4,25,38,976  ہے۔

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,157  نئے معاملات درج  کئے گئے ہیں۔

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے مجموعی طور پر 2,95,588   ٹیسٹ انجام دیئے گئے۔ ہندوستان میں اس وقت تک مجموعی طور پر 83.82 کروڑ سے زیادہ (83,82,08,698) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

ملک میں مثبت معاملات کی ہفتہ وار شرح اس وقت 0.70  فیصد ہے۔جبکہ مثبت معاملات کی یومیہ شرح اس وقت 1.07  فیصد درج کی گئی ہے۔

 

**********

 

ش ح ۔س ک ۔رض

U.No:4907



(Release ID: 1821931) Visitor Counter : 101