دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے 90 یومیہ’ آزادی سے انتودیا تک ‘مہم کا آغاز کیا


جناب گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہندوستان کو مجاہدین آزادی کے خوابوں کے مطابق بنانے کے لئے کام کررہے ہیں

مہم کا مقصد پورے ملک میں پچہتر منتخب اضلاع میں نو وزارتوں کی 17اسکیموں کو پورا کرنا ہے

منتخبہ اضلاع ہندوستانی تحریک آزادی کے 99 گمنام ہیرو کے مقامی پیدائش کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں

Posted On: 28 APR 2022 5:05PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج 90 روزہ مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد 28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 75 اضلاع کو 09 مرکزی وزارتوں کی فائدہ مند اسکیموں سے سیر کرنا ہے۔ سال بھر جاری رہنے والے آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے جذبے کو مناتے ہوئے، شناخت شدہ اضلاع 99 مجاہدین آزادی  کی جائے پیدائش کے ساتھ منسلک ہیں، جنہوں نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران قوم کے لیے حتمی قربانیاں دیں۔

مہم کا مقصد 17 منتخب اسکیموں کو اپنے افادیت کے حامل پہلو کے ساتھ  مستفید ہونے والوں کی براہ راست مدد کے ساتھ شروع کرنا ہے، جس میں حصہ لینے والی وزارتوں/محکموں میں سے ہر ایک کے ذریعے دیہی علاقوں میں اہرام کے نچلے حصے میں موجود شخص تک پہنچنا ہے۔

پچہتر اضلاع، جو ترقی کے پیرامیٹرز میں معمولی طور پر پیچھے ہیں، کو ایم پی سی ای (ماہانہ فی کس انڈیکیٹرز) اور ڈی 5 /ڈی 7 ایس ای سی سی -2011 (سماجی-اقتصادی ذات کی مردم شماری) کے اعداد و شمار کے ذریعے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آزادی سے انتودیا تک مہم کو امرت مہوتسو کی طرف حکومت کا ایک ٹھوس قدم بتاتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایتی راج، جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی مجاہدین آزادی  کے خواب کے مطابق ہندوستان بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام 9 وزارتوں کو عوامی شرکت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہم ان 17 اسکیموں کو اپنے افادیت کے حامل پہلو کے ساتھ لے جائیں گے اور اس کے ساتھ حقیقی وقت کی گہری نگرانی بھی کریں گے۔ مہم مکمل ہونے کے بعد اسے ریکارڈ کے طور پر رکھا جائے گا۔

مہم کے آغاز کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، دیہی ترقی کی ریاستی وزیر، سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا، آج بھی بہت سے مجاہدین آزادی  ہیں جنہیں ضلع کے لوگ جانتے تک نہیں ہیں۔ اب ہمارے پاس انہیں یاد کرنے، انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے گاؤں کو ترقی دینے کا موقع ملا ہے۔ 90 دنوں میں اپنے ہدف کو حاصل کرنا شہداء کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔

پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے عوام اب جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کے بارے میں جان سکیں گے۔

دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے کہا، ’’آج کا پروگرام اپنے آپ میں منفرد ہے۔ آج ہم جدوجہد آزادی سے وابستہ فراموش کردہ مجاہدین آزادی کے تعاون اور کردار کو یاد کر رہے ہیں‘‘۔

پروگرام کے دوران، جناب  گری راج سنگھ نے منتخب کردہ 99 میں سے 3 مجاہدین آزادی  کے خاندانوں سے بھی بات چیت کی۔ راج ناندگاؤں، چھتیس گڑھ سے مجاہد آزادی آنجہانی جناب  ٹھاکر پیارے لال سنگھ کے رشتہ داروں نے کہا کہ- ’’یہ تقریب ہمارے خاندان، ضلع اور شہر کے لیے فخر کی بات ہے۔‘‘

آزادی سے انتودیا تک مہم دیہی ترقی کی وزارت، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمہ-دیویانگجن، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، مالیاتی خدمات کا محکمہ، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کےمحکمہ صحت اور خاندانی بہبود، محکمہ حیوانات اور ڈیری اور وزارت محنت اور روزگار کی ایک جامع  کوشش ہے۔

اس مہم کو جشن منانے کے انداز میں لاگو کیا جائے گا جس میں تمام دیہی متعلقہ فریقوں بشمول شناخت شدہ مجاہدین آزادی (ایف ایف )، پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی ایس )، خواتین کے نیٹ ورکس، یوتھ گروپس اور طلباء شامل ہیں جو اسکیموں کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ عوامی ملازمین جیسے مقامی ایم پیز، ایم ایل اے، سرپنچ وغیرہ کے فعال تعاون کے ساتھ اپنے نقطہ نظر میں بھی شرکت والا  ہوگا۔

آزادی سے انتودیا تک مہم کی قیادت وزارت برائے دیہی ترقی ثقافت کی وزارت اور تمام شریک وزارتوں/محکموں کے فعال تعاون سے کر رہی ہے۔

مہم کو 28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 75 اضلاع کا احاطہ کرنے کے لئے توسیع دی گئی ہے  یعنی آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹرا، منی پور، میگھالیہ، میزورم ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تلنگانہ، تامل ناڈو، تریپورہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال۔

75اضلاع کی فہرست کے لئے یہاں پر کلک کریں۔

****

U.No:4826

ش ح۔ ا ک۔س ا


(Release ID: 1821184) Visitor Counter : 189