وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی 7 لوک کلیان مارگ پر سیواگیری یاترا کی  90ویں سالگرہ اور برہما ودیالیہ کی گولڈن جوبلی کی ایک سالہ مشترکہ تقریبات کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 25 APR 2022 7:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اپریل، 2022/ وزیراعظم جناب نریندر مودی 7 لوک کلیان مارگ پر 26 اپریل ، 2022 کو صبح ساڑھے دس بجے سیواگیری یاترا کی  90ویں سالگرہ اور برہما ودیالیہ کی گولڈن جوبلی کی ایک سالہ مشترکہ تقریبات کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔  وہ ان ایک سالہ مشترکہ تقریبات کے لوگو کا بھی آغاز کریں گے۔ سیواگیری یاترا اور برہما ودیالیہ دونوں عظیم سماجی مصلح شری نارائن گرو کے آشرواد اور رہنمائی سے شروع ہوئے تھے۔

سیواگیری یاترا ہر سال 30 دسمبر سے یکم جنوری تک تیرواننتھا پورم کے سیواگیری میں تین دن تک منعقد ہوتی ہے ۔ شری نارائن گرو کے مطابق یاترا کا مقصد لوگوں میں جامع معلومات پیدا کرنا ہے اور یاترا سے ان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملنی چاہیے ۔ لہذا یاترا میں آٹھ موضوعات پر توجہ دی جاتی ہے ، تعلیم، صفائی ستھرائی، پاکیزگی ، دستکاری ، تجارت اور کامرس ، زراعت، سائنس و ٹکنالوجی  اور منظم کوشش۔

یہ یاترا 1933 میں  چند عقیدت مندوں نے شروع کی تھی۔ لیکن اب یہ جنوبی بھارت میں کچھ بڑی تقریبات میں سے ایک بن گئی ہے۔ ہر سال ذات پات، مذہب اور زبان سے قطع نظر یہاں پوری دنیا سے لاکھوں عقیدت مند یاترا میں شرکت کے لیے سیواگیری آتے ہیں۔

شری نارائن گرو نے تمام مذہبوں کے اصولوں کی مساویانہ طور پر تدریس کا تصور کیا تھا۔ سیوا گیری کا برہما ودیالیہ اس تصور کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ برہما ودیالیہ بھارتی فلسفے پر سات سال کا ایک کورس پیش کرتا ہے جس میں شری نارائن گرو کے کاموں اور دنیا کے سبھی اہم مذہبوں کی کتابیں بھی شامل ہیں۔

********                  

 ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4662

 



(Release ID: 1819948) Visitor Counter : 119