نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کل ’کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021‘ کا افتتاح کریں گے


جناب تھاور چند گہلوت، جناب امت شاہ ، جناب بسوراج بومئی، محترمہ نرملاسیتا رمن ، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور جناب نسدھ پرمانک افتتاحی تقریب میں شامل ہوں گے

بنگلورو کے کانتی روا انڈور اسٹیڈیم میں ستاروں سے آراستہ افتتاحی تقریب میں شامل ہوں گے بہت سے ممتاز و معروف کھلاڑی

ملکھمب اور یوگاسن جیسے ملکی کھیلوں سمیت 20 مختلف مقابلوں میں 200سے بھی زیادہ یونیورسٹیوں کے تقریباً3879 شرکا حصہ لیں گے

Posted On: 23 APR 2022 3:23PM by PIB Delhi

 

بھار ت کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو اتوار کو بنگلورو کے سری کانتی روا انڈور اسٹیڈیم میں  دوسرے  ’کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021‘ کا افتتاح کریں گے۔ کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت، وزیرداخلہ جناب امت شاہ ، وزیراعلیٰ جناب بسوراج بومئی، خزانہ اور کارپوریٹ  کے امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملاسیتا رمن ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت  میں وزیرمملکت  جناب نسدھ پرمانک اس موقع پر مہمانان خصوصی ہوں گے۔ ملک کا افتخار بلند کرنے والے متعددسابق اور موجودہ ایتھلیٹ ستاروں سے آراستہ اس افتتاحی تقریب کی رونق بڑھائیں گے۔

کرناٹک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور کھیل کود کے وزیر جناب نارائن گوڑا بھی معزز مہمانان میں شامل ہوں گے۔ کرناٹک کے ایم ایل سی جناب بسوراج ہوراٹی، اعلیٰ تعلیم کے وزیر ، آئی ٹی اور بی ٹی، سائنس اور ٹکنالوجی، ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپریونرشپ اور ذریعہ معاش ڈاکٹر اشوت نارائن سی این، شیواجی نگر کے ایم ایل سی رضوان ارشد بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

کرناٹک کی مالا مال ثقافتی روایت کی عکاسی کرنے کے لئے خاص طور سے تیار کئے گئے ایک ثقافتی پروگرام کو دیکھنے کے لئے ملک بھر کے نمائندوں سمیت 2500 سے بھی زیادہ  لوگ اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔ اسی طرح اس موقع پر ایک لیزرشوشائقین کو مسحور کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ایک ایسی ریاست کے طور پر پیش کرے گا جس میں ٹکنالوجی مسلسل پھلی پھولی ہے۔

 

کرناٹک حکومت اور بھارتی کھیل اتھارٹی کے انوکھی حمایت سے جین یونیورسٹی کے ذریعہ منعقد  ’ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021‘ بھارت کا سب سے بڑا کھیلوں کا انعقاد ہوگا اور وبا کے بعد مجموعی شراکت داری والا یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔ ان کھیلوں کے بھونیشور میں ابتدائی ایڈیشن ختم ہونے کے بعد ہی یہ وبا پھیل گئی تھی۔

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 (کے آئی یو جی 2021) کے ذریعہ کرناٹک حکومت  ماحولیاتی  پائیداری جیسے اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔ کھیل کے میدان کے باہر ان کھیلوں میں استعمال ہونے والی  ہر چیز دوبارہ استعمال ہونے والے مٹیریل سے بنی ہوگی۔ ایتھلیٹوں  کی آمدورفت کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال کیا جائے گا اور ہر جگہ کے کچرے کو گیلے اور سوکھے کچرے کے طور پر الگ کیا جائے گا۔  کے آئی یو جی 2021 واقعی میں گرین کھیل ہوں گے۔

ملکھمب اور یوگاسن جیسے ملکی کھیلوں سمیت 20 مختلف زمروں میں 200 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے تقریباً 3879  کھلاڑی اس میں حصہ لیں گے۔ کانتی روا اسٹیڈیم کامپلیکس میں ایتھلیٹکس اور باسکٹ بال کی میزبانی ہوگی ، وہیں شوٹنگ سائی کمپلیکس میں اور ہاکی مقابلوں کا انعقاد کریپا اسٹیڈیم میں ہوگا ۔ دیگر سبھی پروگرام جین ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں ہوں گے۔

کے آئی یو جی 2021 میں حصہ لینے والے 8000 سے زیادہ شرکاء، کوچ اور افسران  کے پاس مقابلوں سے متعلق کسی بھی جانکاری  کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایپ کی سہولت ہے۔ ون اسٹاپ ایپ میں دیگر تفصیلات کے ساتھ، رہائش، کھانا ،  ٹرانسپورٹ سروس، ایمرجنسی رابطہ ، مختلف مقامات تک پہنچنے کے لیے نقشے اور کھیلوں کے بارے میں اہم اطلاعات دستیاب ہوں گی ۔

افتتاحی تقریب کے بارے میں کرناٹک حکومت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور کھیلوں کے وزیر، جناب کے سی نارائن گوڑا نے کہا’’اتوار کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے لیے  سبھی  تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج صبح نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو جی کی  بنگلورو آمد ہوئی ہے۔ ‘‘

’’مرکزی حکومت اور ریاست کے وزراء کے علاوہ؛ پرکاش پاڈوکون، پنکج اڈوانی، انجو بابی جارج، اشونی ناچپا، ریت ابراہم سمیت کئی  چوٹی کے  ایتھلیٹس، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر کرناٹک اور بھارت کے لئے  مقبولیت حاصل کی ہے، تقریب میں موجود ہوں گے۔‘‘

کرناٹک حکومت نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں حصہ لینے والوں کے خصوصی بندوبست کیا ہے ۔ اس کے تحت  ایتھلیٹوں  کو اپنے کھیلوں کے سازوسامان کو بنگلورو میٹرو میں لے جانے کی اجازت دی گئی ہے، جب وہ اپنی رہائش گاہ سے متعلقہ  مقابلہ کی جگہ تک سفر کریں گے۔

ریاستی حکومت نے بھی شہر کے  اہم  مقامات پر ہورڈنگز لگا کرپورے بنگلورو شہر کو کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 کے ساتھ  جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ حصہ لینے والے اسی وقت سے کے آئی یو جی ماحول میں داخل ہو جائیں گے، جب وہ ریلوے  اور بس اسٹیشنوں سے باہر نکلیں گے، کیونکہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 کے اشتہار والے بورڈ ان کااستقبال  کرنے کے منتظر ہوں گے۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4590)


(Release ID: 1819390) Visitor Counter : 161