وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے واشنگٹن ڈی سی میں عالمی  بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ملاقات کی

Posted On: 23 APR 2022 8:05AM by PIB Delhi

 

خزانہ اور کارپوریٹ امور مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارامن اور عالمی  بینک گروپ کے صدر جناب ڈیوڈ مالپاس نے آج واشنگٹن ڈی سی میں میٹنگ کی، جس میں مختلف امور بشمول کووڈ-19 وبائی مرض سے ہندوستان کے مسلسل ابھرنے کا عمل؛ روس-یوکرین تنازع کے عالمی معیشت اور خاص طور پر بھارت پر اثرات؛ معیشت اور ڈبلیو بی جی کا کردار؛ واحد قرض لینے والے کی حد ، دیگر ملکوں سے گارنٹی کے امکانات کی تلاش، جی-20 کی بھارت کی صدارت اور  سی ڈی کی روانگی کے بعد بھارت میں عالمی بینک کی قیادت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00128PB.jpg

وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت کی وبا کے خلاف  جنگ  نے زندگی اور ذریعہ معاش کو بچانے کے دوہرے مقاصد پر توجہ مرکوز کی ۔ بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ویکسینیشن پروگرام کامیابی سے چلا رہا ہے، جس میں ویکسین کی 1.85 بلین سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ بھارت بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے درمیان بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی بحالی کو لاحق خطرات کے بارے میں فکر مند ہے۔

وزیر خزانہ نے تجویز پیش کی کہ کثیرالجہتی زیادہ نازک ہو گئی ہے کیونکہ دنیا غیر معمولی غیر یقینی صورتحال کے دور سے گزر رہی ہے۔ وبائی امراض اور حالیہ جغرافیائی سیاسی پیشرفتوں کی وجہ سے، عالمی بینک کو قرضوں کے دباؤ کا سامنا کرنے والے ممالک کو بچانے کے لیے آنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر عالمی بنک کو سری لنکا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جو غیر معمولی اقتصادی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025NTU.jpg

محترمہ سیتا رمن نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بھارت کے روڈ میپ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بھارت قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن اور گتی شکتی پروگرام کے لیے مالیاتی سرمایہ کاری کیلئے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کا منتظر ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4578)



(Release ID: 1819278) Visitor Counter : 121