صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اکیس اپریل کو آیوشمان بھارت بلاک سطح کے صحت میلوں میں 482000 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی؛ ملک بھر میں 587 بلاکوں نے چوتھے دن صحت میلوں کا انعقاد کیا


چھیاسٹھ ہزار سے زیادہ اے بی ایچ اے صحت آئی ڈیز تیار کی گئیں؛ 18000 پی ایم جے اے وائی گولڈن کارڈ جاری کئے گئے اور 33000 ٹیلی مشاورت کی گئیں

Posted On: 22 APR 2022 12:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22/اپریل۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے 16 اپریل سے 22 اپریل 2022 تک آزادی کا مہوتسو کے تحت آیوشمان بھارت صحت و تندرستی مراکز (اے بی- ایچ ڈبلیو سی) کی چوتھی سال گرہ کی تقریبات منارہی ہے۔ یہ تقریبات پورے ملک میں بہت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی ہیں۔ صحت کے مرکزی وزیر، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، مرکزی وزارت صحت کے سینئر عہدیدار، صحت کے پرنسپل سکریٹریز، ریاست و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سکریٹریز، ریاستوں کے محکمہ صحت کے سینئر عہدیدار اور نمائندے، مقامی شخصیات بھی اے بی- ایچ ڈبلیو سی کا دورہ کررہے ہیں اور سستی اور قابل رسائی حفظان صحت فراہم کرنے میں اے بی- ایچ ڈبلیو سی کی اہمیت سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کررہے ہیں۔

MH&FW-1.jpg

18 سے 22 اپریل 2022 کے دوران پورے ملک میں تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہر ضلع میں کم از کم ایک بلاک میں ایک لاکھ اے بی- ایچ ڈبلیو سیز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ہر بلاک کی سطح پر صحت میلہ ایک دن کا ہوگا اور ریاست / یو ٹی کے ہر ایک بلاک کا احاطہ کیا جائے گا۔

MH&FW-2.jpg

صحت میلے کے چوتھے 482000 سے زیادہ لوگوں نے ملک بھر کے 587 بلاکوں میں منعقد صحت میلوں میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ 66000 سے زیادہ اے بی ایچ اے صحت آئی ڈی تیار کی گئیں اور 18000 پی ایم جے اے وائی گولڈن کارڈ جاری کئے گئے۔ اس کے علاوہ ہزاروں لوگوں کا بلڈ پریشر اور ذیابیطس وغیرہ کا چیک اپ کیا گیا۔

MH&FW-3.jpg

16 اپریل 2022 کو آیوشمان بھارت – صحت و تندرسی مراکز (اے بی – ایچ ڈبلیو سیز) میں ایک ہی دن میں ای- سنجیونی پلیٹ فارم کے ذریعے تین لاکھ ٹیلی مشاورت کی گئیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔ ایک ہی دن میں اے بی- ایچ ڈبلیو سیز میں ٹیلی مشاورتوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے پہلے 1.8 لاکھ ٹیلی مشاورت کا ریکارڈ تھا۔ 21 اپریل 2022 کو ملک بھر میں 33000 سے زیادہ ٹیلی مشاورت کی گئی۔

MH&FW-4.jpg

ریاستوں کے حساب سے 21 اپریل 2022 کو منعقد بلاک صحت میلوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

MH&FW-5.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔و ا ۔ م ر(

U-4554




(Release ID: 1818980) Visitor Counter : 162