وزارت آیوش

گجرات کے گاندھی نگر میں عالمی آیوش سمٹ کے دوران آیوش شیف مقابلے اور آیورویدک مصنوعات کے اسٹالز نے  بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف راغب کیا

Posted On: 21 APR 2022 4:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21 اپریل، 2022/ گجرات کے گاندھی نگر میں عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع سمٹ منعقد ہو رہی ہے جس میں ہالز اور تین دن کے اجلاس میں لوگ پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔  ان تقریبات کے دوسرے دن  مختلف دلچسپی نمائشوں  نے یہاں آنے والے لوگوں کو اپنی طرف بڑے پیمانے پر راغب کیا۔  ان نمائشوں میں آیوروید شعبے میں اسٹارٹ اپس اور اختراعات شامل ہے۔

آیوش شیف مقابلے میں صحت بخش غذا اور آیوش آہار کو فروغ دینے کے لیے لوگوں کی توجہ خاص طور پر مرغوب کی۔ مقابلے میں کل 30 لوگوں نے شرکت کی  جنہیں دنیا بھر کے 200 امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ ’’تغذیے کے لیے خوراک‘‘ کے موضوع کے تحت آیوش شیف مقابلے  چھ زمروں کے تحت کرائے گئے۔ جن کے نام اس طرح ہیں : موٹے اناج پر مبنی کھانے، جوار باجرے پر مبنی کھانے، نٹس / دالوں پر مبنی کھانے، پھلوں اور سبزیوں پر مبنی کھانے، ڈیئری مصنوعات پر مبنی کھانے اور فیوجن ۔ اس مقابلے کے فاتح کو ایک لاکھ روپے ، پہلے رنر اپ کو  75000 روپے اور دوسرے رنر اپ کو 50000 روپے کی نقد رقم دی جاتی ہے۔

نمائشی ہال بھی آیورویدک بیوٹی اور کاسمیٹک مصنوعات سے بھرے ہوئے ہیں، جنہیں آیوش کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے۔ کچھ دلچسپ مصنوعات گرین فاریسٹ کی طرف سے رکھی گئی ہیں جو جام نگر کے آیوروید میں ٹیچنگ اور ریسرچ کا ایک اسٹارٹ اپ انسٹی ٹیوٹ ہے۔ اس کی مصنوعات میں دودھ، شہد اور ویدک جل سے  بنایا گیا قدرتی بے بی صابن ہے۔ یہ صابن تیزابیت کو دور کرتا ہے۔ مزید یہ کہ اس اسٹارٹ اپ نے دنیا کا پہلا آیورویدک ملک شیک پاؤڈر ’اوجو اسمرتی‘ تیار کیا ہے۔

ان اسٹارٹ اپس میں این سائفر بھی ہے جو ایک ایسا آلہ ہے جس سے آیوروید ڈاکٹروں اور ویدوں کو ناڑی پرکشن میں مدد ملے گی اور وہ اس کا نتیجہ ڈیجیٹل شکل میں حاصل کر سکیں گے۔ ایک اور دلچسپ اسٹارٹ اپ آیو پیتھی ہے، جسے اول عمری میں دل کی صورتحال  کی جانچ کرنے کے لیے انجیئنرنگ خواتین کے  کیومنز کالج نے تیار کیا ہے۔

ان سبھی سرگرمیوں کے علاوہ مکمل اجلاس، سمپوزیم ، گول میز میٹنگیں وغیرہ جیسی بہت سی سرگرمیاں سمٹ کے دوسرے دن انجام دی گئی ہیں۔ جن میں ممتاز ماہرین اور مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کچھ موضوعات میں آیوش پر مبنی بایو میڈیکل انجینئرنگ ، اختراعات، عالمی آیوش تحقیق و ترقی اقدامات شامل ہیں۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4519

 



(Release ID: 1818871) Visitor Counter : 95