امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ/ این کے، نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ / ریفارمیشن اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ / کے۔ کھانگو کے ساتھ  جنگ بندی کے معاہدوں میں توسیع

Posted On: 20 APR 2022 9:52AM by PIB Delhi

بھارتی حکومت او ر نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ/ این کے، نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ / ریفارمیشن (این ایس سی این /آر)  اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ / کے۔ کھانگو  (این ایس سی این /کے – کھانگو)کے ساتھ  جنگ بندی کے معاہدوں پر  مسلسل عمل کیا جارہا ہے ۔

یہ طے کیا گیا  ہے کہ  این ا یس سی این / این کے  اور این ایس سی این / آرکے ساتھ  جنگ بندی کے معاہدے کو مزید ایک سال کے لئے یعنی 28 اپریل 2022 سے 27 اپریل 2023 تک  توسیع دے دی جائے  اوراین ایس سی این / کے –کھانگو کے ساتھ  جنگ بندی معاہدے کو 18 اپریل 2022 سے 17 اپریل 2023 تک بڑھا دیا جائے ۔ ان معاہدوں پر 19 اپریل 2022 کو دستخط کئے گئے ہیں ۔

 

********

ش ح- س ب– ف ر

U. No.4455


(Release ID: 1818243) Visitor Counter : 154