جل شکتی وزارت

کامیابی کی کہانی: سوچھ بھارت مشن


کرناٹک کے گدگ ضلع کی بتیس  گرام پنچایتوں میں سوچھ بھارت مشن کے تحت گلابی بیت الخلاء

Posted On: 18 APR 2022 2:26PM by PIB Delhi

صفائی کو قابل رسائی، محفوظ بنانے اور ساتھ ہی ساتھ نوعمر لڑکیوں میں ماہواری کے دنوں میں شرمندگی کو دور کرنے کے اقدام میں، کرناٹک کا گدگ ضلع کے  32 گرام پنچایتوں (GPs) میں گلابی بیت الخلاء تعمیر کر رہا ہے ۔

ان میں سے  بیس  یونٹ مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بارہ  تکمیل کے اعلیٰ مرحلے میں ہیں۔ ہر یونٹ کی لاگت چھ  لاکھ روپے ہے - (منریگا سے 3 لاکھ روپے، ایس بی ایم -جی   سے 1.8 لاکھ روپے اور گرام پنچایت پندرہویں مالیاتی فنڈ سے 1.2 لاکھ روپے)۔

1.png

اس طرح کی سہولت سب سے پہلے کے ایچ  پاٹل گرلز سینئر پرائمری اسکول میں بنائی گئی تھی اور کامیاب جانچ کے بعد اسے دوسرے گاؤں میں بھی نقل کیا جا رہا ہے۔

مناسب پانی کی فراہمی، روشنی، ایک چینج روم اور دیگر سہولیات سے لیس، نوعمر لڑکیوں اور خواتین کے لیے واش روم سوچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم - جی ) کے تحت ایک اختراع ہے۔ ہر یونٹ میں ایک انسینریٹر ہوتا ہے جو سینیٹری پیڈز اور ماہواری کے فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

2.jpg

ماہواری حفظان صحت کا انتظام (ایم ایچ ایم ) سوچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم – جی) مہم کے تحت فضلہ کے انتظام کا ایک لازمی حصہ ہے، جو اس ممنوع موضوع کی اہمیت کو واضح کرتا ہے جو نہ صرف صحت اور تندرستی کو متاثر کرتا ہے، بلکہ تعلیم اور مجموعی ترقی کو بھی متاثر کرتا ہے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس ) نے تمام نوعمر لڑکیوں اور خواتین کی مدد کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ یہ اس بات کا خاکہ پیش کرتا ہے کہ  ملک میں لڑکیاں اور خواتین کے لیے ریاستی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ، انجینئرز اور لائن محکموں میں تکنیکی ماہرین کو کیا کرنے کی ضرورت ہےاور اسکول کے ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے ۔

3.png

لڑکیوں اور خواتین کی طرف سے اس اقدام کو سراہا گیا ہے، جس سے ماہواری کے دنوں میں شرمندگی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بیت الخلا سوچھ بھارت مشن گرامین، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم،پندرہویں ایف سی اور جی پی فنڈز کے درمیان ہم آہنگی میں بنائے گئے ہیں۔ اس خصوصی اقدام سے صاف ستھرے گاؤں کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

4.jpg

گدگ میں، سہولیات کے مناسب استعمال اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے، اسکول کی سطح پر تربیت کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں اسکول ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایس ڈی ایم سی ) کے اراکین، اساتذہ، اور جی پی  اراکین کو پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ اس میں خاص طور پر انسینیریٹرس کے استعمال کا احاطہ کیا گیا تھا۔

این آر ایل ایم سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے سینیٹری پیڈ بنانے کے لیے  گاؤں میں خواتین کو تربیت دینے کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ اس دوران اسکولی بچوں کے لیے بیداری کے پروگرام چلائے جا رہے ہیں، پیغامات کو وال رائٹنگ، بروشرز، پوسٹرز کے ذریعے تقویت ملتی ہے جو عوامی مقامات پر تقسیم اور چسپاں کیے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا اور دستاویزی فلموں کے ذریعے بھی محفوظ صفائی اور حفظان صحت کے پیغامات کو فروغ دیا جاتا ہے۔

****

U.No:4397

ش ح۔ش ت۔س ا



(Release ID: 1817928) Visitor Counter : 151