وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بھارت سرکار غیر منظم  محنت کشوں کی بہبود کے لئے پابند عہد ہے: وزیراعظم

Posted On: 16 APR 2022 9:00AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت سرکار غیر منظم محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ  ملک کی ترقی میں ہمارے غیر منظم مزدور بھائیوں اور بہنوں کی حصہ داری بہت ضروری ہے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’ملک کی ترقی میں ہمارے غیر منظم مزدور بھائی – بہنوں کی حصہ داری بہت اہم ہے۔ ایسے کروڑوں محنت کشوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے ہماری سرکار ہمیشہ کوشش کرتی رہی ہے۔ جہاں ان یوجناؤں سےاُن کاسماجی تحفظ یقینی ہوا ہے، وہیں وبائی بیماری کے دوران بھی مدد کے لئے مزید کئی قدم اٹھائے گئے۔‘‘

*****

 

ش ح۔ ن ر 

U NO: 4328


(Release ID: 1817215) Visitor Counter : 144