وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزارت  اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری نے امرناتھ جی یاترا 2022کی تشہیر کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا


مرکز کے زیر انتظام ریاست کی ترقی سے جڑی حصولیابیوں کا احاطہ کرنے کی ضرورت، یاترا سرگرمیوں کو کل ہند سطح پر کوریج ملے گی:جناب اپورو چندر

ریکارڈ تعداد میں لوگوں کے حصہ لینے کی امید ، دو گنا تیاریاں کی جارہی ہیں:سی ای او، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ

یاتریوں کے آنے جانے پر نظر رکھنے کے لئے آر ایف آئی ڈی ٹیگ جاری کئے جائیں گے، اس سال  6 سے 8اکھ تیرتھ یاتریوں کے آنے کا امکان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 APR 2022 4:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍اپریل2022:

وزارت اطلاعات و نشریات حکومت ہند کے سیکریٹری جناب اپورو چندرا نے آج سری نگر میں 30 جون 2022 سے شروع ہورہی مجوزہ 43روزہ شری امرناتھ جی یاترا کی وسیع تشہیر کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد کی۔

میٹنگ میں وزارت اطلاعات ونشریات کے سیکریٹری، جموں و کشمیر سرکار کے چیف سیکریٹری جناب ارون کمار مہتا، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے سی ای او  جناب نتیشور کمار، جموں کشمیر سرکار کے چیف سیکریٹری جناب روہت کنسل، مرکزی سرکار کے اعلیٰ افسران ، وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکریٹری جناب وکرم سہائے، آکاش وانی کے چیف ڈائریکٹر جنرل (نیوز)جناب این وی ریڈی، دوردرشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب مینک اگروال، پریس انفارمیشن بیورو  سری نگر کے اَپر ڈائریکٹر جنرل راجندر چودھری اور دیگر اعلیٰ حکام اس میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ میں جناب اپورو چندر نے کہا  کہ تیرتھ یاترا کی پوری مدت کے دوران جموں –کشمیر انتظامیہ کے اندازے کی بنیاد پر وزارت اطلاعات و نشریات کی متعدد میڈیا اِکائیوں کے ذریعے تشہیری سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امرناتھ جی یاترا کی سرگرمیوں سے جڑے کوریج کو پورے ملک میں نشر کیا جائے گا اور خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کی کوریج پر بھی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’’جموں –کشمیر میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مرکزی سرکار اور مرکز کے زیر انتظا م ریاست کی انتظامیہ کی مختلف حصولیابیوں کے بارے میں لوگوں کو معلومات دینے کی ضرورت ہے۔ پورے ملک میں اس خطے کے سلسلے میں ایسے مثبت باتوں کو تفصیل سے بتائے جانے کی ضرورت ہے۔‘‘جناب چندر نے کہا کہ اس سال کی یاترا میں 6 سے 8 لاکھ زائرین کے شامل ہونے کا امکان ہے۔

میٹنگ میں چیف سیکریٹری جناب ارون کمار نے کہا کہ اس سال کی امرناتھ یاترا ، یاتریوں کے لئے بہتر سہولت اور بلا رُکاوٹ یاترا تجربے کے سبب ریکارڈ اعلیٰ سطح پر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ امرناتھ جی یاترا مشترکہ ثفافت اور بھائی چارے کی ایک اہم مثال ہے، جسے مقامی لوگو ں کے ذریعے یاتریوں کے ساتھ مل کر خیر سگالی کے ساتھ کام کرتے ہوئے صدیوں سے محفوظ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاترا کو آرام دہ بنانے کےلئے انتظامیہ نے بہتر سہولتیں اور سڑک کنارے پر ہی سہولتیں مہیا کرنے کےلئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں اور اس سال کی یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکریٹری جناب وکرم سہائے نے تمام میڈیا اِکائیوں کو اس یاترا کے لئے رجسٹریشن سے لے کر اس کے شروع ہونے اور اختتام تک کے وسیع عمل کے بارے میں وسیع انداز میں تشہیر و تبلیغ کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مثبت ماحول کو ظاہر کرنے کی بے حد ضرورت ہے، جوکہ تیرتھ یاترا کے بارے میں تمام خدشات کو دور کرے گا۔

آکاش وانی کے چیف ڈائریکٹر جنرل (نیوز)جناب این وی ریڈی ، دوردرشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب مینک اگروال کے ذریعے اس سال ہونے والی اس یاترا سے متعلق معلومات کی تشہیر کو  بڑھانے کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا گیا ، جوکہ امکانی یاتریوں کے لئے مفید ہوں گی۔اِن دونوں اِکائیوں کے سربراہوں نے یقین دلایا کہ اس یاترا کے بارے میں وسیع طورپر تشہیر کی جائے گی ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں میڈیا اِکائیاں قومی سطح پر اور علاقائی زبانوں میں بھی جموں و کشمیر میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو ظاہر کرنے کےلئے وسیع پہل کریں گے۔

جناب امرناتھ جی شرائن بورڈ کے سی ای او جناب نتیشور کمار نے اس یاترا کی تیاریوں کے بارے میں ایک مختصر تفصیل ساجھا کی۔ انہوں کہا’’ ہم اس سال اس یاترا میں شامل ہونے والے لوگوں کی تعدادمیں دو گنا اضافے کی امید کررہے ہیں اور اسی طرح ہم نے بھی اسے کامیاب بنانے کے لئے دو گنا تیاریاں کی ہیں۔‘‘ انہوں نے تمام میڈیا اِکائیوں سے وقت وقت پر یاتریوں کے لئے جاری مشوروں کو مشتہر کرتے رہنے کی گزارش کی اور کہا کہ تیرتھ یاتریوں کی صورتحال کی جانکاری رکھنے کے لئے اس سال ریڈیو فری کوئنسی  آئڈینٹی فکیشن (آر ایف آئی ڈی)ٹیگ کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے اس یاترا کے مشکل ہونے سے متعلق غلط اعتقاد کو ناکام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزارت اطلاعات ونشریات کے اعلیٰ حکام نے مرکز کے زیر انتظام ریاست کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ تشہیر سے متعلق سرگرمیوں کا منصوبہ بنانے کے لئے مناسب قدم اٹھائے جائیں گے اور اس سال اس یاترا کو لے کر کافی چرچہ ہوگی۔

میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈپٹی کمشنر گاندر بل ، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ اور سیکورٹی و انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

01.jpeg

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 4148)


(ریلیز آئی ڈی: 1815843) وزیٹر کاؤنٹر : 164