صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
معزز عدالت عظمیٰ نے کووڈ-19 کے سبب فوت شدہ افراد کے اہل خانہ کو امدادی رقم کی ادائیگی کی خاطر دعوے پیش کرنے کے لئے ٹائم لائن مقررہ کیا
Posted On:
11 APR 2022 11:26AM by PIB Delhi
معزز عدالت عظمیٰ (سپریم کورٹ) نے رٹ پٹیشن (سی) نمبر 539 آف 2021 کے مسلینیس اپلی کیشن نمبر 1805 آف 2021 میں 24 مارچ 2022 کو جاری کئے گئے اپنے حکم نامے میں استفادہ کنندگان کے لئے درج ذیل ٹائم لائن مقرر کی ہے تاکہ قومی آفات بندو بست اتھارٹی کے ذریعہ اعلان کردہ، کووڈ سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو امدادی رقم کی ادائیگی کے لئے دعوے کئے جاسکیں۔
معزز عدالت کے ذریعہ جاری کی گئیں کلیدی ہدایات حسب ذیل ہیں:
اگر کووڈ-19 سے موت 20 مارچ 2022 سے پہلے ہوئی ہے تو معاوضہ کے دعوے دائر کرنے کے لئے 60 دنوں پر مشتمل آؤٹر ٹائم لمٹ24 مارچ 2022 سے قابل نفاذ ہوگی۔
مستقبل میں ہونے والی اموات کے لئے معاوضہ کے لئے دعوے دائر کرنے کے لئے 90 دنوں کی ٹائم لائن کووڈ-19 کے سبب ہونے والی موت کی تاریخ سے شروع ہوگی۔
دعووں کے نپٹارے اور دعوے کی موصولگی کی تاریخ سے 30 دنوں کی مدت کے اندر معاوضہ کی حقیقی ادائیگی کے تعلق سے پہلے جاری کیا گیا حکم نامہ نافذ العمل رہے گا۔
تاہم معزز عدالت نے ہدایت دی ہے کہ انتہائی مشکل معاملات میں جہاں دعویدار مقررہ وقت کے اندر درخواست نہیں دے سکا ،دعویدار کے لئے یہ گنجائش ہوگی کہ وہ شکایات کا ازالہ کرنے والی کمیٹی سے رابطہ کرےاور اس کمیٹی کے توسط سے اپنا دعویٰ پیش کرے ۔اس صورت میں یہ کمیٹی متعلقہ درخواست پر فرداً فرداً غور کرے گی اور اگر شکایات کا ازالہ کرنے والی اس کمیٹی کو یہ لگتا ہے کہ متعلقہ دعویدار مقررہ وقت کے اندر ایسے اسباب کی بنا پر اپنا دعویٰ دائر نہ کرسکا جو اس کے دائرۂ اختیار سے باہر تھے،تو اس پر میرٹ کی بنیاد پر غور کیا جائے گا۔
مزید برآں معزز عدالت نے یہ ہدایت بھی دی کہ فرضی دعووں کے خطرے کو کم از کم کرنے کے لئے بادی النظر میں دعوے کی درخواستوں کے پانچ فیصد کی رینڈم اسکروٹنی کی جائے ۔اگر یہ پایا جائے کہ کسی شخص نے فرضی دعویٰ کیا ہے تو ایسے معاملات پر ڈی ایم ایکٹ 2005 کے سیکشن 52 کے تحت غور کیا جائے اور اس کے مطابق اسے سزا دی جائے۔
*************
ش ح ۔ م م ۔ م ش
U. No.4126
(Release ID: 1815562)
Visitor Counter : 260