وزیراعظم کا دفتر

پی ایم کسان سمّان ندھی اور زراعت سے متعلق دیگر اسکیمیں ملک بھر کے تمام کسانوں کو نئی طاقت دے رہی ہیں: وزیراعظم

Posted On: 10 APR 2022 9:16AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ پی ایم کسان سمان ندھی اور زراعت سے متعلق دیگر اسکیمیں ملک بھر کے تمام کسانوں کو نئی طاقت دے رہی ہیں۔  کسانوں کی طاقت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا  کہ جتنا کسان مضبوط ہوگا ، ملک اُتنا ہی  خوشخال ہوگا۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’ہمارے کسان بھائی بہنوں پر ملک کو فخر ہے۔ یہ جتنا مضبوط ہوں گے نیا بھارت اُتنا ہی خوشحال ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ پی ایم کسان سمّان ندھی اور زراعت سے متعلق دیگر اسکیمیں ملک کے کروڑوں کسانوں کو نئی طاقت دے رہی ہیں۔‘‘

*****

ش ح۔ ن ر

U NO: 4097



(Release ID: 1815354) Visitor Counter : 109