کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے  ہندوستان کے سکیورٹیز اور ایکسچینج بورڈ اور  مالیاتی ریگولیٹری کمیشن، منگولیا کے درمیان دو طرفہ مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کو منظوری دی

Posted On: 08 APR 2022 3:53PM by PIB Delhi

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ہندوستان کے سکیورٹیز اور ایکسچینج بورڈ (سیبی) اور مالیاتی ریگولیٹری کمیشن، منگولیا (ایف آر سی) کے درمیان دو طرفہ مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

بڑے اثرات:

ایف آر سی، سیبی کی طرح بین الاقوامی تنظیم برائے سکیورٹیز  کمیشن  کے کثیر رخی ایم او یو (آئی او ایس سی او ایم ایم او یو) کا شریک کار دستخط کنندہ ہے۔ حالانکہ، آئی او ایس سی او ایم ایم او یو کے دائرے میں تکنیکی تعاون کا التزام نہیں ہے۔ مجوزہ دو طرفہ مفاہمت نامہ، سکیورٹیز سے متعلق قوانین  کے مؤثر نفاذ کے لیے اطلاعات کے لین دین کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں تعاون دینے کے علاوہ، ایک تکنیکی معاون پروگرام کے تشکیل میں بھی تعاون فراہم کرے گا۔ تکنیکی تعاون کے پروگرام سے عہدیداروں کو پونجی بازار، صلاحیت سازی کی سرگرمیوں اور ملازمین کے تربیتی پروگراموں سے جڑے معاملوں پر صلاح و مشورہ کے ذریعے  فائدہ ہوگا۔

پس منظر:

ہندوستان کا سکیورٹیز اور ایکسچینج بورڈ (سیبی) کا قیام سکیورٹیز اور ایکسچینج بورڈ قانون، 1992 کے تحت ہندوستان میں سکیورٹیز کے بازاروں کو باضابطہ بنانے کے لیے عمل میں آیا تھا۔ سیبی کا مقصد سرمایہ کاروں کے مفاد کی حفاظت کرنا اور ہندوستان میں سکیورٹیز کے بازاروں کے فروغ کو باضابطہ کرنا اور بڑھاوا دینا ہے۔ سیبی قانون، 2002 کی دفعہ 11 کی ذیلی دفعہ (2) کے تحت سیکشن (آئی بی)؛ سیبی کو بورڈ کے مساوی کام کرنے والی دیگر اتھارٹیز، خواہ وہ ہندوستان میں ہوں یا ملک سے باہر، سے سکیورٹیز کے قوانین سے متعلق خلاف ورزیوں کی روک تھام کرنے یا جانچ کرنے سے متعلق معاملوں میں معلومات مانگنے یا معلومات فراہم کرنے کا اختیار دیتا ہے، جو دیگر قوانین کے التزامات کے ماتحت ہے۔ ہندوستان سے باہر کسی بھی اتھارٹی کو کوئی بھی معلومات پیش کرنے کے لیے، سیبی مرکزی حکومت  کی پیشگی منظوری سے ایسی اتھارٹیز کے ساتھ ایک نظام کا معاہدہ یا فہم تیار کر سکتا ہے۔ اس پس منظر میں، ایف آر سی نے سیبی سے باہمی تعاون اور تکنیکی تعاون کے لیے ایک دو طرفہ مفاہمت  نامہ پر دستخط کرنے کی درخواست کی ہے۔ اب تک، سیبی نے دیگر ممالک کے پونجی بازار ریگولیٹروں کے ساتھ 27 دو طرفہ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔

سال 2006 میں قائم کردہ، مالیاتی ریگولیٹری کمیشن (ایف آر سی) ایک پارلیمانی اتھارٹی ہے، جس پر بیمہ اور سکیورٹیز بازار اور خورد مالیاتی شعبہ کے شراکت داروں سمیت غیر بینک والے شعبوں کی نگرانی اور  ریگولیٹ کرنے کی ذمہ داری ہے۔ ایف آر سی مستحکم اور مضبوط مالیاتی بازار فراہم کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ کمیشن غیر بینک والے مالیاتی اداروں، بیمہ کمپنیوں اور  درمیانی اداروں، سکیورٹیز فرم اور بچت اور  کریڈیٹ کوآپریٹوز پر اپنے اختیارات کا استعمال کرتا ہے۔ ساتھ ہی، یہ انفرادی مالیاتی بازار کے صارفین (سکیورٹیز ہولڈرز، گھریلو اور غیر ملکی سرمایہ کاروں، اور بیمہ پالیسی ہولڈرز) کے حقوق کو یقینی بناتا ہے اور مالیاتی گڑبڑیوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4047

 

 


(Release ID: 1815100) Visitor Counter : 161