صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

احتیاطی ڈوز  ٹیکہ کاری ، پرائیورٹ مرکزوں پر 10 اپریل 2022 سے 18سال سے زیادہ  عمر کی  آبادی کے لئے دستیاب ہوگا


سرکاری  ٹیکہ کاری مرکزوں پر جاری  پہلے اور دوسرے ڈوز  کے ٹیکوں اور صحت ورکروں ، صف اول کے ورکروں اور 60 سال سے زیادہ  افراد کے لئے  احتیاطی  ٹیکے  لگانا جاری رہیں گے اور ان میں تیزی لائی جائے گی

ملک میں 15 سال سے زیادہ  آبادی کے 96 فی صد کو کووڈ-19 ٹیکہ کی کم از کم  ایک ڈوز لگ چکی ہے جبکہ   15 سال سے کم عمر کی 83 فی صد آبادی کو دونوں  ٹیکے لگ چکے ہیں

Posted On: 08 APR 2022 3:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8  اپریل 2022/

 یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ  کووڈ ویکسن  کی احتیاطی خوراک  ٹیکہ کاری کے پرائیوٹ مرکزوں پر 18 سال سے زیادہ عمر  کے لوگوں کے لئے دستیاب ہوگی۔   18 سال سے زیادہ  کی آبادی کو   احتیاطی  ٹیکہ  لگانے کا کام   ٹیکہ کاری کے پرائیوٹ مرکزوں کے ذریعہ  10 اپریل 2022 بروز اتوار سے شروع ہوگا۔  وہ سبھی لوگ   جن کی عمر  18 سال سے زیادہ ہے اور جنہیں    دوسرا ٹیکہ لگوائے ہوئے نو ماہ مکمل ہوچکےہیں وہ احتیاطی ڈوز کے اہل ہوں گے۔    یہ سہولت   ٹیکہ کاری کے تمام پرائیوٹ مرکزوں پر دستیاب ہوگی۔  

اب تک ملک میں  15 سال سے زیادہ عمر کی  تقریباً 96 فی صد آبادی نے کووڈ 19 کا کم از کم  ایک ٹیکہ  لگوالیا ہے جبکہ    15 سال سے زیادہ   عمر کے   83 فی صد لوگوں نے  دونوں ٹیکہ لگوائے لئے  ہیں۔   اس کے علاوہ  حفظان صحت کے ورکروں  ، صف اول کے ورکروں  اور 60 سال سے  زیادہ کے عمر کے    افراد کو   2.4 کروڑ سے   زیادہ  احتیاطی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔   12 سے 14 سال کی عمر کے 45 فی صد بچوں کو پہلی ڈوز دے دی گئی ہے۔   ٹیکہ کاری کے سرکاری مرکزوں   پر جاری    مفت ٹیکہ کاری کا پروگرام   پہلی اور دوسری ڈوز کے لئے اہل افراد کے علاوہ حفظان صحت کے ورکروں  ، صف اول کے ورکروں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو   احتیاطی ڈوز  کے لئے ٹیکہ کاری  جاری رہے گی۔

*****

ش ح۔   و ا ۔ج

Uno-4037



(Release ID: 1814889) Visitor Counter : 215