نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ ، 11 اپریل کو ریاستی توانائی  اور موسمیاتی  انڈیکس  جاری کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 APR 2022 12:50PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ ، 11 اپریل  2022 کو ریاستی توانائی  اور موسمیاتی  انڈیکس-1  جاری کرے گا۔

یہ انڈیکس  نیتی آیوگ کے  نائب سربراہ  ڈاکٹر راجیو کمار   ،  نیتی آیوگ کے ممبر  ڈاکٹر  وی کے سارسوت  اور سی ای او   امیتابھ کانت ،  مختلف حکومتی محکموں کے سکریٹریوں   اور  توانائی سیکٹر کے  اسٹیک ہولڈرس   کی موجودگی میں  جاری کریں  گے ۔ 

 اسٹیٹ  انرجی   اینڈ  کلائمیٹ انڈیکس  (ایس  ای سی آئی ) راؤنڈ  -1  کا مقصد ریاستوں   اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی  6  معیارات  پر   درجہ بندی کرنا ہے۔ (1)ڈسکام کی کارکردگی  (2) توانائی کی رسائی ، اہلیت  اور اعتمادیت ۔ (3)صاف  توانائی کی  پہل ہے۔(4)توانائی  اہلیت ۔(5) ماحولیاتی استحکام   اور  (6) نئے  اقدامات ۔ان معیارات میں کل 27 اشارئیے شامل ہیں ۔ ایس  ای سی آئی راؤنڈ -1 اسکور  کے نتائج کی بنیاد پر ریاستوں   اور مرکز کے زیرانتظام خطوں کی تین گروپوں  میں  زمرہ بندی کی گئی ہے: فرنٹ رنر ،  ایچیورس اور  ایسپی رینٹس  ۔

انڈیکس کا استعمال ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ  اپنے دوستوں کے خَلاف اپنی کارکردگی کو بینچ مارک کرنے  ،  بہتر پالیسی  میکانزم  تیار کرنے  اور اپنے  توانائی کے وسائل کو  کامیابی کے ساتھ  نظم کرنے کے لئے   کیا جاسکتا ہے۔

*************

ش ح۔ج ق  ۔رم

(08-04-2021)

U-4031

 


(ریلیز آئی ڈی: 1814763) وزیٹر کاؤنٹر : 180