بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال نےکووڈ کے مشکل دور میں ملک کو خود کفیل بنانے اور عالمی سپلائی چین کو فعال رکھنے میں جہازرانوں کے گراں قدرتعاون پرزور دیا

Posted On: 05 APR 2022 12:34PM by PIB Delhi

بندرگاہوں  ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال نےکووڈ کے مشکل دور میں ملک کو خود کفیل بنانے اور عالمی سپلائی چین کو فعال رکھنے میں جہازرانوں کے گراں قدرتعاون پرزور دیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00143PW.jpg


59ویں قومی بحری دن کے موقع  پرمنعقدہ تقریبات میں بحری برادری کے سبھی شراکت داروں کو مبارد دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ زبردست چنوتیوں  کے باوجود ہمارے بھارت کے جہازراں جرأت مندی کے ساتھ دنیا بھر میں بھارت کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سپلائی چین کو فعال رکھنے میں بھارت کے جہازرانوں کے ذریعہ اداکئے گئے کردار کا اس حقیقت سے انداز ہ لگایاجاسکتاہے ۔ کہ کووڈ ۔19عالمی وباء کے عروج کی مدت کے دوران بھی 210000سے زیادہ بھارت کے جہازرانوں نے 2021میں بھارت کے اورغیرملکی جہازوں  میں اپنی خدمات انجام دیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025RID.jpg

انھوں نے کہا کہ اس بات سے یہ بھی یقینی ہوگیاتھا کہ بھارتی اور عالمی تجارتی اورکاروباری  سرگرمیاں  بلارکاوٹ جاری رہ سکیں ۔ جناب سونووال نے کہاکہ عالمی وباء کے دوران ہمارے بھارت کے جہازراں پوری دنیا میں کام کرتے رہے اوراس کی وجہ سے ہم نے ہماری مالامال قدیمی بھارت کی اقدار اورواسو دیوا کٹمب کم کے فلسفے یعنی پوری دنیا ایک خاندان ہے کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔

جناب سونووال نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سال 2070تک مضررساں گیسوں کے صفر اخراج کا ہدف حاصل کرے گا۔ اس کے مطابق اس سال قومی بحری دن کا موضوع :‘‘بھارت کی بحری صنعت کی مضررساں گیسوں کی صفراخراج کے لئے ہمت افزائی ’’ بالکل مناسب ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بحری صنعت میں ، بھارت نے ہمیشہ سے ہی آب وہوا اورماحولیات کے تحفظ کے کاز کی حمایت کی ہے ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NLYQ.jpg

انھوں نے کہاکہ وزیراعظم کے خواب کو حقیقت کی شکل دیتے ہوئے اورجیساکہ میری ٹائم انڈیا ویژن 2030کے ذریعہ اختیارکیاگیاہے ، انھیں پوری امید ہے کہ بھارت آنے والے سالوں میں بحری شعبے کے توسط سے دنیا کی قیادت کرے گا۔

وزیرموصوف نے اس بات کو اجاگرکیاکہ عالمی جہازرانی کے شعبے میں بھارت کے جہازرانوں کے حصے میں 2016اور2017کے درمیان  25فیصدکا اضافہ  درج ہواہے ۔

انھوں نے کہاکہ بھارت کی کروز صنعت ، گذشتہ تین سال کے دوران کثیرالنوع سرکاری اقدامات کی وجہ سے تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔ آئندہ دہائی کے دوران بھارت کی کروز مارکیٹ میں آٹھ گنا تک اضافہ ہونے کی گنجائش ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XYQV.jpg

جناب سونووال نے بحری برادری کے زبردست تعاون  کی بھی ستائش کی اورمطلع کیا کہ حکومت ‘‘کاروبار کرنے میں آسانی ’’ کو

فرو غ دے رہی ہے تاکہ متعلقہ ضروری سازوسامان اورخدمات سے متعلق لاگت میں کمی لائی جاسکے اورجہازرانی میں سہولت پیداکی جاسکے ۔ اس کے علاوہ حکومت بھارت کے بحری شعبے کو دنیا میں اولین مقام حاصل کرنے سے متعلق اس کی کوششوں میں معاونت بھی کررہی ہے ۔

آج کی تقریب کا صبح صفدرجنگ مقبرہ کے مقام پروزیرمملکت  جناب شانتا نو ٹھاکر کے ہاتھوں ، ‘‘واکاتھن ’’ کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کرنے کے ساتھ آغاز ہوا۔ اس موقع پروزارت کے سینیئر عہدیدار، جہازرانی کے ڈائرکٹر جنرل ، بندرگاہوں کے عہدیداراور این سی آر-ایم ٹی آئی میں واقع  بحری، انسٹی ٹیو ٹس کے لگ بھگ  600تربیت حاصل کرنے والے کاڈرس بھی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ این سی آرخطے کے مرچنٹ نیوی کے عہدیدار بھی اس تقریب میں  موجود تھے ۔

قومی بحری دن کی تقریبات ، خصوصی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ آج سے ٹھیک 103سال پہلے اس وقت  تاریخ رقم کی گئی تھی ۔ جب 5اپریل 1919 کو بھارت کا اولین پرچم بردار جہازایس ایس لویلٹی ،ممبئی سے لندن کے لئے روانہ ہواتھا۔

*****

ش ح ۔ ع م۔ ع آ

U-3833


(Release ID: 1813612) Visitor Counter : 160