صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

چیترا سکلاڈی، اگادی، گڈی پڈوا، چیتی چاند، نورہ  اور سجیبو چیروبا کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا تہنیتی پیغام

Posted On: 01 APR 2022 5:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم اپریل 2022:

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے چیترا سکلاڈی، اگادی، گڈی پڈوا، چیتی چاند، نورہ اور سجیبو چیروبا کے موقع پر اہل وطن کو تہنیت پیش کی ہے۔

صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں چیترا سکلاڈی، اگادی، گڈی پڈوا، چیتی چاند، نورہ اور سجیبو چیروبا تہواروں کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

موسم بہار اور بھارتی نئے سال کے آغاز کے خیرمقدم کے لیے ملک بھر میں متنوع طریقوں سے منائے جانے والے یہ تمام تہوار ہمارے ثقافتی و سماجی اتحاد کے رشتے کو مضبوط کرتے ہیں۔ مسرت کے یہ تہوار ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو تقویت دیتے ہیں۔

یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں محبت اور خیر سگالی کو فروغ دیں اور ہم سب مل کر اس نئے سال میں نئے جوش و خروش کے ساتھ ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔"

صدر جمہوریہ کا پیغام پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3662

 



(Release ID: 1812513) Visitor Counter : 126