صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی صحت  اتھارٹی (این ایچ اے) نے ’’آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت  ادائیگیاں  طے کرنے اور قیمتوں کے تعین‘‘ پر مشاورتی پیپر کے بارے میں آرا ء و تجاویز  طلب کی ہیں

Posted On: 01 APR 2022 11:24AM by PIB Delhi

قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی  پی ایم – جے اے وائی) کے تحت ادائیگیاں طے کرنے  اور قیمتوں  کے تعین پر  ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے۔

مشاورتی پیپر مختلف ادائیگیاں طے کرنے   والے عالمی نظام کا جائزہ فراہم کرتا ہے جو مختلف بیمہ اسکیموں میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس پیپر میں اس بات کی بھی تفصیلی وضاحت کی گئی ہے کہ فراہم کنندگان کو کس طرح ادائیگی کی جاتی ہے۔ دوم، پیپر ،پی ایم جے اے وائی کے تحت قیمتوں کے تعین کے لیے لاگت کے ثبوت کے استعمال پر بحث کرتا ہے۔ یہ ہسپتالوں کی مختلف خصوصیات کے مطابق صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی لاگت میں فرق کا بھی تجزیہ پیش کرتا ہے اور اسپتالوں کو تفریق  کے معاملےپر مبنی ادائیگیوں کے تعین کے لیے ایک فریم ورک پر بات کرتا ہے۔ تیسرا، پیپر امراض کی تشخیص سے متعلقہ گروپ (ڈی آر جی ) کے مجوزہ مکرسازی کی وضاحت کرتا ہے۔ قومی صحت اتھارٹی  اس پیپر کو 5 ریاستوں میں لاگو کرنے کا ارادہ رکھتی  ہے تاکہ مریض کی خصوصیات کے مطابق علاج ومعالجہ کی لاگت کا تعین  کیا جا سکے۔ چوتھا، پیپر صحت کے فوائد کے پیکج اور اس کی قیمتوں کے سلسلے میں نئے اقدامات کو  شامل کرنے کے فیصلوں کے لیے صحت ٹیکنالوجی کے تجزیہ  (ایچ ٹی اے) کے استعمال کے لیے  ایک فریم ورک کی بھی وضاحت کرتا ہے۔ آخر میں پیپر  سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کو مدنظررکھتے ہوئے قیمتوں کو مسلسل جدید تربنانے  کے طریقہ کار کی وضاحت کرتا ہے۔

اس مشاورتی پیپر کے ذریعے قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے ) ادائیگی طے کرنے کے طریقوں، قیمتوں کے تعین کے لیے نقطہ نظر، قیمتوں کے وزن کے تعین کے لیے طریقہ کارکا اندازہ لگانے کے لیے مجوزہ نقطہ نظر سے متعلق مختلف امور پر اسٹیک ہولڈرز کی آراء اور تجاویز طلب کرتی ہے تاکہ  ڈی آر جی پر مبنی ادائیگیوں کا تعین ، نیز مجوزہ ایچ ٹی اے - مطلع  کردہ  قدر پر مبنی قیمتوں کا نظام اور مہنگائی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے سالانہ قیمتوں میں ترمیم کا حساب کتاب لگایا جاسکے۔

مشاورتی پیپر کے بارے میں  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر  ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا "ہم  صحت فوائد پیکج کے تحت مختلف طریقہ کار کے لیے قیمتوں کے تعین کا ایک معیاری طریقہ کار وضع کر رہے ہیں۔ یہ پیپر معیاری اور شفاف قیمتوں کی پالیسی تیار کرنے میں مدد کرے گا جو پی ایم جے اے وائی  کے لیے ہندوستانی حفظان صحت ایکوسسٹم کے اندر کارکردگی، قبولیت، معیار اور پائیداری کو یقینی بنائے گا۔ لہذا، میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس   پیپرکا بغور  مطالعہ کریں  اور ہمیں اپنی قیمتی آراء  سے نوازیں۔"

قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) ، این ایچ اے کی  سربراہی میں  قیمتوں سے متعلق مشاورتی پیپر پر لائیو مباحثے کے لیے ایک فورم فراہم کرنے کے لیے  ایک  عوامی ویبنار کا بھی اہتمام کرے گی۔ ویبنار کے لنکس پی ایم جے اے وائی کی ویب سائٹ پر شیئر کیے جائیں گے۔

مشاورتی پیپر کا مکمل متن پی ایم جے اے وائی کی ویب سائٹ (Hyperlink: https://pmjay.gov.in/sites/default/files/2022-03/AB%20PM-JAY%20Price%20Consultation%20Paper_25.03.2022.pdf). پر اشاعت سیکشن کے تحت ڈاؤن کے لئے دستیاب ہے۔  تبصرے اور تاثرات hpqa.pricing@nha.gov.in. پر ای میل کیے جا سکتے ہیں۔ آنے والے مہینوں میں متعلقہ امور پر مزید مشاورتی پیپرس  جاری کیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م  ع ۔  م  ص

U -3623


(Release ID: 1812226) Visitor Counter : 164